کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم جہاں بھی جائیں ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں؟ ہم صرف ایک اچھا رویہ رکھ کر اپنے اردگرد کے ماحول پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں
با اثر رویہ کی مثال
اور بُہت سے بینت لگوا کر اُنہیں قَید خانہ میں ڈالا اور داروغہ کو تاکِید کی کہ بڑی ہوشیاری سے اُن کی نِگہبانی کرے۔ 24 اُس نے اَیسا حُکم پا کر اُنہیں اندر کے قَید خانہ میں ڈال دِیا اور اُن کے پاؤں کاٹھ میں ٹھونک دِئے۔25 آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔ 26 کہ یکایک بڑا بَھونچال آیا۔ یہاں تک کہ قَید خانہ کی نیو ہِل گئی اور اُسی دَم سب دروازے کُھل گئے اور سب کی بیڑِیاں کُھل پڑِیں۔
پولس اور سیلاس کہاں تھے؟
انہوں نے جیل میں کیا کیا؟
پولس اور سیلاس کا رویہ کیسا تھا؟
پولس اور سیلاس کے خدا کی پرستش کا نتیجہ کیا نکلا؟
جیلر اور اس کے خاندان کے ساتھ کیا ہوا؟
ایک با اثر رویہ
1 اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا
نعرہ مارو۔
2 خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔
گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔
3 جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔
اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔
ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی
بھیڑیں ہیں۔
4 شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں
اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں
داخِل ہو۔
اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔
ہمیں کیسے جینا چاہیے؟ کیوں؟
اس طرح کا رویہ ماحول کو کیسے بدل دے گا؟
با اثر کیسے ہوں؟
1 اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ
اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو
مُبارک کہے۔
2 اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ
اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
3 وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔
وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔
4 وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔
وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔
5 وہ تُجھے عُمر بھر اچھّی اچھّی چِیزوں سے آسُودہ
کرتا ہے۔
تُو عُقاب کی مانِند ازسرِ نَوجوان ہوتا ہے۔
آپ کس بات کے لئے شکر گزار ہو سکتے ہیں۔
یہ آپ کے رویہ پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی
۔25 آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔ 26 کہ یکایک بڑا بَھونچال آیا۔ یہاں تک کہ قَید خانہ کی نیو ہِل گئی اور اُسی دَم سب دروازے کُھل گئے اور سب کی بیڑِیاں کُھل پڑِیں۔
خدا کی پرستش سے ماحول کیسے بدلا؟
پرستش سے معمور ہونے سے آپ کا ماحول کیسے بدل سکتا ہے؟
دوست سے پوچھیں
کیا آپ کسی مشکل ماحول میں ہیں؟
صورت حال کو متاثر کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
اطلاق
کسی ایسے ماحول یا صورتحال کے بارے میں سوچیں جس پر آپ اس ہفتے مثبت انداز میں اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ شکر گزاری اور عبادت و پرستش کے رویے کے ساتھ اس حالت میں داخل ہوں۔ اس کے بعد، اس کے بارے میں جائزہ لیں اور اپنے لیڈر سے اس پر تبادلہ خیال کریں۔ کیا اچھا ہوا؟ چیلنج یا مشکل کیا تھا؟ آپ اگلی بار کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟
نمونے کی دعا
اے خداوند آپ کی محبت اور معافی کے لیے آپ کا شکریہ۔ میری مدد فرما کہ مشکل حالات میں شکر گزاری اور تیری عبادت کا رویہ رکھوں۔
اہم آیت
1 اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا
نعرہ مارو۔
2 خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔
گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔
3 جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔
اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔
ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی
بھیڑیں ہیں۔
4 شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں
اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں
داخِل ہو۔
اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔