Introduction

بائبل کے الفاظ



نجات

ہمارے گناہ ہمیں خدا سے جدا کرتے ہیں ۔ اِس کا مطلب ہے جب ہم مر جائیں گے تو اِس کے بعد   آسمان میں ہمیشہ خدا کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔  یسوع مسیح نے ہمارے گناہوں کی سزا کو اپنے اُوپر لے لیا جب  وہ صیلب پر موا۔  جب ہم یسوع مسیح پر ایمان لاتے  ہیں تو ہم بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ کی زندگی کو حاصل کر لیتے ہیں۔

(اعمال12:4, افسیوں8:2).

 

ایمان

      (عبرانیوں 1:11).خدا پر بھروسہ اور یقین رکھنا ۔   اُس  بات پر ایمان رکھنا جسے ہم دیکھ بھی نہیں سکتے۔

 

فضل

    (رومیوں8:5)اگرچہ ہم خدا سے سزا پانے کے حق دار تھے، مگر اُس نے ہم سے پیا ر کیاہمیں معافی ، رہائی اور شفا دی ۔

 

گناہ

ہر وہ غلط خیال ، الفاظ اور اعمال جو خدا کے ،  ہمارے اپنے اور دوسرے انسانوں کے خلاف ہوں گناہ ہے۔

(رومیوں23:3, 23:6)

 

توبہ

  (دوسرا کرنتھیوں  9:7-10) اپنی راہ تبدیل کر کے خدا کی راہ پر چلنا،  اپنی سوچ ، خیالات اور رویے کو بدلنا۔

 

راست بازی

خُدا کی نظر میں پاک ہونا اور خُد ا کے ساتھ اچھا تعلق رکھنا۔

(رومیوں 22:3, یعقوب 23:2).

 

دُعا

  خُدا کے ساتھ بات چیت کرنا  (متی  5:6-13, پہلا تھسلنیکیوں  17:5)

 

پانی کا بپتسمہ

ظاہری طور پر پانی میں ڈوبا جانا، یسوع پر ایمان لانے اور مسیحی بننے کی باطنی ، ذاتی  تبدیلی کی عوامی  علامت ہے۔

(اعمال 2: 38، رومیوں 6: 3-4)

 

چرچ

جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ باہم جمع ہوتے، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے اور خُدا کی تعریف کرتے ہیں۔

(متی 18: 20، عبرانیوں 10: 25)

 

تثلیث

  تثلیث کے تینوں اقنوم باہم ایک ہیں۔ خُدا ایک ہے۔

(متی 28: 19 )

 

قیامت (جی اُٹھنا)

یسو ع مسیح اپنی موت کے تین دن بعد  جی اُٹھے۔

(مرقس 16: 1 – 8، پہلا کرنتھیوں 15: 12 – 32)

 

عید قیامت المسیح

عمو ماً مارچ یا اپریل کے مہینے میں عید قیامت المسیح  یسوع  مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھانے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

(متی 1:26-28).

 

کرسمس

    پچیس دسمبر کو ہم یسوع کی پیدائش کا دن مناتے ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب خُدا ہم جیسا انسان بن گیا۔

(لوقا26:1-80, 1:2-40 )

 

مسیحی

مسیح کے پیچھے  چلنے والا۔

(پہلا کرنتھیوں 1:11)

 

بشارت

  یسوع مسیح کے بارے  میں خوشخبری کی منادی کرنا اور جو کُچھ اُس نے ہمارے لئے کیا وہ دوسروں کو بتانا۔

(متی 18:28-20)