Big Three

پاک دِل



زبور 10:51 آیت میں لکھا ہے ،
اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔
یسو ع کے پیروکار ہوتے ہوئے ہم پاک دِل رکھنے کے لئے بلائے گئے ہیں – خُدا کے ساتھ پاک دِل اور لوگوں کے ساتھ پاک دِل۔ دِل کو پاک رکھ کر ہم خُدا کی مرضی کو پورا کر یں گے(خُدا کی مرضی کے تابع رہیں گے۔) اور یوں ہم بہترین (صحت مندانہ) تعلقات بنا سکیں گے۔

دِل کی پاکیزگی کی (پرکھ) جانچ پڑتال

ہم کیسے  پہچان سکتے ہیں کہ ہمارے دِل میں غلط چیزیں یا غلط خیالات ہیں؟

کڑواہٹ یا بُری چیزوں کو اپنے دِل میں رکھنا کیوں غلط ہے؟

 

ہم کیسے اپنے دِل کو پاک رکھ سکتے ہیں؟

جب کلام مقدس لکھا گیا اُس وقت لوگ سورج کے غروب ہوتے ہی سونے کے لئے بستروں پر چلے جاتے تھے۔

دن میں کونسا اچھاوقت ہو سکتا ہے ، جب آ پ دوسروں کو معاف کریں؟

شیطان کیسے ہماری زندگیوں میں قدم جمانے کی کوشش کرتا ہے؟

ہم کیسے خود کو بچا سکتے ہیں کہ شیطان ہمارے دِل پر قبضہ نہ کر سکے؟

 ہمیں کس چیز کے خلاف اپنے دِل  کی حفاظت کرنی ہیں؟

کیا  آ پ کی زندگی میں ایسے اوقات آئے جب آپ نے تلخی ، کڑواہٹ اور ناراضگی کو اپنے دِل میں رکھا اور معاف نہ کیا؟

دوست سے پوچھیں۔

  • کتنی دفعہ آ پ نے خُدا   سے کہا کہ وہ آ پ کے دِل میں جھانکیں اور پاک کریں؟
  • خُدا کیسے آ پ کو  دیکھتا ہے  کہ آپ کے دِل میں کیا ہے؟
  • اور اس نے کیسے آپ کی مدد کی؟

اطلاق

  • کتنی دفعہ آ پ کو اپنے دِل کو پرکھنا چاہیے؟
  • ایسا وقت ٹھہرایں کہ ہر شام آ پ دُعا کر سکیں اور دوسروں کو معاف کریں اور خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کو بھی معاف کریں۔

نمونے کی دُعا

پیارے یسو ع میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مُجھے معاف کیا۔ تو نے مجھے  راستہ/ذریعہ بخشا کہ میں اپنے دِل کو آزاد اور پاک صاف کرسکوں۔ میری مدد کر کہ میں ہر روز دوسروں کو معاف کرسکوں جیسے کہ تو نے مجھے معاف کیا۔آمین

اہم آیت –  خاص آیت