یوسف کی طرح جب اُسے جیل میں رکھا گیا تھا (پیدائش 20:39-23) ہم اکثر خود کو مشکل حالات میں پاتے ہیں۔ اِن چیلنجز کی وجہ سے ہم حوصلہ شکنی محسوس کر سکتے ہیں اگر ہم نہیں جانتے کہ اپنی آزمائشوں میں مقصد کیسے تلاش کرنا ہے۔ جب آپ اپنی مشکلات میں اپنے لیے خدا کے مقصد کو تلاش کرتے ہیں تو اِس سے آپ کو مثبت رہنے میں مدد ملے گی۔ ایسا رویہ اور آپ کو خدا کے قریب لاتا ہے۔
(20)اور یُوسُؔف کے آقا نے اُس کو لے کر قَید خانہ میں جہاں بادشاہ کے قَیدی بند تھے ڈال دِیا۔ سو وہ وہاں قَید خانہ میں رہا۔
(21) لیکن خُداوند یُوسُؔف کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔
(22) اور قَید خانہ کے داروغہ نے سب قَیدِیوں کو جو قَید میں تھے یُوسُؔف کے ہاتھ میں سَونپا اور جو کُچھ وہ کرتے اُسی کے حُکم سے کرتے تھے۔
(23) اور قَید خانہ کا داروغہ سب کاموں کی طرف سے جو اُس کے ہاتھ میں تھے بے فِکر تھا اِس لِئے کہ خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور جو کُچھ وہ کرتا خُداوند اُس میں اِقبال مندی بخشتا تھا۔
ہماری آزمائشوں میں مقصد
(3) اور مَیں ظُلمات کے خزانے اور پوشِیدہ مکانوں کے دفِینے تُجھے دُوں گا تاکہ تُو جانے کہ مَیں خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہُوں جِس نے تُجھے نام لے کر بُلایا ہے۔
اِس آیت میں’’تاریکی‘‘ اور ’’خفیہ مقامات‘‘ سے کیا مطلب ہے؟
یہ آیات ‘خزانے’ اور ‘دولت’ کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ آپ کے خیال میں اِس سے کیا مراد ہے؟
مثبت رویہ رکھنا
(20)اور یُوسُؔف کے آقا نے اُس کو لے کر قَید خانہ میں جہاں بادشاہ کے قَیدی بند تھے ڈال دِیا۔ سو وہ وہاں قَید خانہ میں رہا۔
(21)لیکن خُداوند یُوسُؔف کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔
(22) اور قَید خانہ کے داروغہ نے سب قَیدِیوں کو جو قَید میں تھے یُوسُؔف کے ہاتھ میں سَونپا اور جو کُچھ وہ کرتے اُسی کے حُکم سے کرتے تھے۔
(23) اور قَید خانہ کا داروغہ سب کاموں کی طرف سے جو اُس کے ہاتھ میں تھے بے فِکر تھا اِس لِئے کہ خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور جو کُچھ وہ کرتا خُداوند اُس میں اِقبال مندی بخشتا تھا۔
یوسف کہاں تھا؟
آپ کے خیال میں جیل میں یوسف کے رویے نے اُسے خدا اور جیل میں بند لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں کس طرح مدد کی؟
(16) ہر وقت خُوش رہو۔
(17) بِلاناغہ دُعا کرو۔
(18) ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
ہمیں ہر روز کیسے زندگی گزارنی چاہیے؟
بہترین ابھی باقی ہے
(41) اور فِرعوؔن نے یُوسُؔف سے کہا کہ دیکھ مَیں تُجھے سارے مُلکِ مِصر کا حاکِم بناتا ہُوں۔
(42) اور فِرعوؔن نے اپنی انگُشتری اپنے ہاتھ سے نِکال کر یُوسُؔف کے ہاتھ میں پہنا دی اور اُسے بارِیک کتان کے لِباس میں آراستہ کروا کر سونے کا طَوق اُس کے گلے میں پہنایا۔
(43) اور اُس نے اُسے اپنے دُوسرے رتھ میں سوار کرا کر اُس کے آگے آگے یہ مُنادی کروا دی کہ گُھٹنے ٹیکو اور اُس نے اُسے سارے مُلکِ مِصر کا حاکِم بنا دِیا۔
یوسف کیا بن گیا؟
(28) ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
خدا آپ کی مشکلات کے ذریعے کیا حاصل کر سکتا ہے؟
دوست سے پوچھیں
کیا آپ ایسی صورتحال کے بارے میں بتا سکتے ہیں جب مشکل وقت کے دوران آپ کے ساتھ بھلائی ہوئی ؟
ایسے وقت کے دوران آپ کا رویہ کیسا رہا؟
اِس کا نتیجہ کیا نکلا؟
اطلاق
اگلی بار جب آپ کسی مشکل صورتحال میں ہوں گے تو آپ کیا کریں گے؟
نمونے کی دُعا
آسمانی باپ ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے تیرا شکریہ۔ میں جانتا ہوں کہ میری زندگی کا مالک تو ہے۔ بہترین رویہ رکھنے میں مدد کر۔
اہم آیت
اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔