خُدا کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمیں مضبوط کرتی ہے اور لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو درست رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ کلیسیائی طور پرہمیں بڑا اعزاز حاصل ہے کہ ہم ایک دوسرے کی حوصلہ افزا ئی کریں ، یوں ہمیں موقع ملتا ہے کہ ہم ایک زبردست حوصلہ افزائی کرنے والے شخص بن سکیں۔
خدا اور اُس کے کلام سے حوصلہ افزائی پانا
کیا آپ اِن آیات میں سے بیان کر سکتے ہیں کہ خدا ہماری حوصلہ افزائی کیسے کرتا ہے؟
(32) حلِیم اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے ہیں۔ اَے خُدا کے طالِبو! تُمہارے دِل زِندہ رہیں۔
(28)غم کے مارے میری جان گُھلی جاتی ہے۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے تقوِیت دے۔
(3)جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھے جواب دِیا۔اور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا۔
(4) کیونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئِیں وہ ہماری تعلِیم کے لِئے لِکھی گئِیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدّس کی تسلّی سے اُمّید رکھّیں۔
(5)اور خُدا صبر اور تسلّی کا چشمہ تُم کو یہ تَوفِیق دے کہ مسِیح یِسُوؔع کے مُطابِق آپس میں یک دِل رہو۔
ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا
درج ذیل آیات کس طرح بیان کرتی ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں؟
(12)غرض مَیں بھی تُمہارے درمِیان ہو کر تُمہارے ساتھ اُس اِیمان کے باعِث تسلّی پاؤں جو تُم میں اور مُجھ میں دونوں میں ہے۔
(6) تَو بھی عاجِزوں کو تسلّی بخشنے والے یعنی خُدا نے طِطُس کے آنے سے ہم کو تسلّی بخشی۔
(7) اور نہ صِرف اُس کے آنے سے بلکہ اُس کی اُس تسلّی سے بھی جو اُس کو تُمہاری طرف سے ہُوئی اور اُس نے تُمہارا اِشتیاق۔ تُمہارا غم اور تُمہارا جوش جو میری بابت تھا ہم سے بیان کِیا جِس سے مَیں اَور بھی خُوش ہُؤا۔
(25) اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جَیسا بعض لوگوں کا دستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصِیحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہُوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زِیادہ کِیا کرو۔
(25) آدمی کا دِل فِکرمندی سے دَب جاتا ہے لیکن اچھّی بات سے خُوش ہوتا ہے۔
(29)کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھّی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔
(36)اور یُوؔسف نام ایک لاوی تھا جِس کا لَقب رسُولوں نے برنباؔس یعنی نصِیحت کا بیٹا رکھّا تھا اور جِس کی پَیدایش کُپُرؔس کی تھی۔
آپ کیا سوچتے ہیں برنباس کو کیوں پیار کا نام دیا گیا؟
دوست سے پوچھیں
- ہماری حوصلہ افزائی کیسے کی جاتی ہے؟
- کیا آپ ایک کہانی شیئر کر سکتے ہیں کہ آپ کی حوصلہ افزائی کیسے کی گئی؟
- آپ کے خیال میں دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا کیوں ضروری ہے؟
-
اطلاق
- اِس ہفتے آپ کن طریقوں سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں؟
- خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو مواقع دیکھنے میں مدد کرے۔
دعا
خداوند میری مدد کر کہ دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے مواقع نا جانے دوں۔ میں اپنے الفاظ سے لوگوں کو برکت دے سکوں ۔ میں اُن کے د نوں کو یوں بدلنا چاہتا ہوں کہ وہ بھلائی کو دیکھیں۔ اور میں اُنہیں تیرے قریب لا سکوں۔
اہم آیت
پس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعِث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔