خدا کی ایسی مہربانی جس کے ہم حق دا ر نہ ہوں
فضل ایسی مہربانی یا بخشیش ہے جو کسی طاقتور کی طرف سے کمزور کو ملتی ہے۔ ایک کہانی پڑھتے ہوئے ہم خدا کے فضل کے بارے میں سیکھیں گے۔ جس میں یسوع مسیح نے ایک خاتون کو قتل ہونے سے بچایا۔ یسوع مسیح کے وسیلے سے خدا نے اپنا فضل ہم پر ظاہر کیا اور اِس فضل کو ہمارے لئے مہیا کیا۔
عورت کے لئے یسوع مسیح کا فضل
(3) اور فقِیہہ اور فرِیسی ایک عَورت کو لائے جو زِنا میں پکڑی گئی تھی اور اُسے بِیچ میں کھڑا کر کے یِسُوؔع سے کہا۔
(4) اَے اُستاد! یہ عَورت زِنا میں عَین فِعل کے وقت پکڑی گئی ہے۔
(5) تَورَیت میں مُوسیٰ نے ہم کو حُکم دِیا ہے کہ اَیسی عَورتوں کو سنگسار کریں”
پس تُو اِس عَورت کی نِسبت کیا کہتا ہے؟
(6) اُنہوں نے اُسے آزمانے کے لِئے یہ کہا تاکہ اُس پر اِلزام لگانے کا کوئی سبب نِکالیں مگر یِسُوؔع جُھک کر اُنگلی سے زمِین پر لِکھنے لگا۔
(7) جب وہ اُس سے سوال کرتے ہی رہے تو اُس نے سِیدھے ہو کر اُن سے کہا کہ جو تُم میں بے گُناہ ہو وُہی پہلے اُس کے پتّھر مارے۔
(8) اور پِھر جُھک کر زمِین پر اُنگلی سے لِکھنے لگا۔
(9) وہ یہ سُن کر بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک ایک ایک کر کے نِکل گئے اور یِسُوؔع اکیلا رہ گیا اور عَورت وہِیں بِیچ میں رہ گئی۔
یسوع نے کیسے اُس عورت کو بچایا؟
(10) یِسُوؔع نے سِیدھے ہو کر اُس سے کہا اَے عَورت یہ لوگ کہاں گئے؟ کیا کِسی نے تُجھ پر حُکم نہیں لگایا؟
(11) اُس نے کہا اَے خُداوند کِسی نے نہیں۔ یِسُوؔع نے کہا مَیں بھی تُجھ پر حُکم نہیں لگاتا۔ جا۔ پِھر گُناہ نہ کرنا۔
کیا یسوع نے اُس عورت پر الزام لگایا یا اُسے سزا دی؟اُس نے کیا کیا؟
یسوع ہمارے لئے درخواست پیش کرتا ہے۔
رومیوں 23:3
(23)اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
رومیوں 23:6 (NIV)
(23) کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوؔع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
ہمیں کس بات کے لئے شرمندگی یا غلطی کا احساس ہونا چاہئے؟ ہم کس چیز کے حق دار ہیں؟
(8)لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُؤا۔
کس طریقے سے اور کب خدا اپنی عظیم محبت کو ہم پر ظاہر کرتا ہے؟
(13) اور اُس نے تمہیں بھی جو اپنے قصوروں اور جسم کی نا مختونی کے سبب سے مردہ تھے اُس کے ساتھ زندہ کیا اور ہمارے سب قصور معاف کئے۔
(14) اور حکموں کی وہ دستاویز مٹا ڈالی جو ہمارے نام پر اور ہمارے خلاف تھی اور اُس کو صیلب پر کیلوں سے جڑ کر سامنے سے ہٹا دیا۔
(15) اُس نے حکومتوں اور اختیاروں کو اپنے اُوپر سے اُتار کر اُن کا برملا تماشا بنایا اور صیلب کے سبب سے اُن پر فتح یابی کا شادیانہ بجایا
یسوع نے ہمارے گناہو کے ساتھ کیا کیا؟
(14) پس جب ہمارا ایک اَیسا بڑا سردار کاہِن ہے جو آسمانوں سے گُذر گیا یعنی خُدا کا بیٹا یِسُوؔع تو آؤ ہم اپنے اِقرار پر قائِم رہیں۔
(15) کیونکہ ہمارا اَیسا سردار کاہِن نہیں جو ہماری کمزورِیوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تَو بھی بے گُناہ رہا۔
(16) پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔
کیا چیز یسوع کو ہمارا درمیانی ( ثالثی) بناتی ہے؟
ہم فضل سے بچائے گئےہیں۔
(22) یعنی خُدا کی وہ راست بازی جو یِسُوؔع مسِیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصِل ہوتی ہے کیونکہ کُچھ فرق نہیں۔
(23) اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
(24) مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوؔع میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔
(25) اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو تاکہ جو گُناہ پیشتر ہو چُکے تھے اور جِن سے خُدا نے تحمُّل کر کے طرح دی تھی اُن کے بارے میں وہ اپنی راست بازی ظاہِر کرے۔
(26) بلکہ اِسی وقت اُس کی راست بازی ظاہِر ہو تاکہ وہ خُود بھی عادِل رہے اور جو یِسُوع پر اِیمان لائے اُس کو بھی راست باز ٹھہرانے والا ہو۔
خدا نے ہمیں کیسے قبول کیا؟
(1) پس اب جو مسِیح یِسُوؔع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔
(2) کیونکہ زِندگی کے رُوح کی شرِیعت نے مسِیح یِسُوؔع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شرِیعت سے آزاد کر دِیا۔
یسوع کی فتح ہمارے لئے کیا معانی رکھتی ہے؟
یسوع نے عورت سے کہا، «اور گناہ نہ کرنا»
(11) کیا کِسی نے تُجھ پر حُکم نہیں لگایا؟ اُس نے کہا اَے خُداوند کِسی نے نہیں۔ یِسُوؔع نے کہا مَیں بھی تُجھ پر حُکم نہیں لگاتا۔ جا۔ پِھر گُناہ نہ کرنا۔
(8) پس توبہ کے موافق پھل لاو۔
خدا کا فضل حاصل کرنے کے بعد ہمیں کیسے زندگی گزرانی چاہیے؟
اپنے دوست سے پوچھیں
اطلاق
-
کس طرح سے ہماری زندگی بھی ایسی ہے جیسے اِس کہانی میں اِس عورت کی زندگی ہے؟
-
ہم کیسے خدا کے فضل کو حاصل کر سکتے ہیں؟
-
کیسے خدا کا فضل ہماری زندگیوں کو بدل سکتا ہے؟
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع میں تیرے فضل اور رحم کے لئے تیرا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تیرا شکر گزار ہوں کہ تُو نے میرے گناہوں کی سزا سے مجھے چھڑایا ہے۔ میں تیرے فضل، معافی، زندگی اور رہائی کو قبول کرتا ہوں۔
اہم آیت
اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ مگر
اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسیلے سے جو مسیح یسوع میں ہے مفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔