یسوع کی محبت اور طاقت
کئی بار یسوع نے لوگوں کو شفا دے کر اپنی محبت اور طاقت ظاہر کی۔ ہر وہ شخص جو ایمان سے یسوع کے پاس آیا وہ شفایاب ہو گیا۔ آج ہم ایک عورت کے بارے میں پڑھیں گے جو یسوع پرایمان لائی اورکس طرح اُس نے اپنےمعجزے کو حاصل کیا۔ ہمیں آج خدا کی معجزانہ شفا بخشنے کی طاقت حاصل کرنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔
ایمان میں آگے بڑھنا
پِھر ایک عَورت جِس کے بارہ برس سے خُون جاری تھا۔
عورت میں کیا غلطی (خرابی) تھی؟
اور کئی طبِیبوں سے بڑی تکلِیف اُٹھا چُکی تھی اور اپنا سب مال خرچ کر کے بھی اُسے کُچھ فائِدہ نہ ہُؤا تھا بلکہ زِیادہ بِیمار ہو گئی تھی۔ یِسُوؔع کا حال سُن کر بِھیڑ میں اُس کے پِیچھے سے آئی اور اُس کی پوشاک کو چُھؤا۔
آپ کیا سوچتے ہیں کہ اسے یقین تھا کہ یسوع اسے ٹھیک کر سکتا ہے؟
یِسُوؔع کا حال سُن کر بِھیڑ میں اُس کے پِیچھے سے آئی اور اُس کی پوشاک کو چُھؤا۔ کیونکہ وہ کہتی تھی کہ اگر مَیں صِرف اُس کی پوشاک ہی چُھو لُوں گی تو اچّھی ہو جاؤں گی۔
اُس عورت نے کیا فیصلہ اور کیا عملی کام کیا؟
اور جو کُچھ دُعا میں اِیمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تُم کو مِلے گا۔
یسوع کلام کی اس آیت میں کیا وعدہ کرتا ہے؟
یسوع مسیح کی محبت
اور فی الفَور اُس کا خُون بہنا بند ہو گیا اور اُس نے اپنے بدن میں معلُوم کِیا کہ مَیں نے اِس بِیماری سے شِفا پائی۔ یِسُوؔع نے فی الفَور اپنے میں معلُوم کر کے کہ مُجھ میں سے قُوّت نِکلی اُس بِھیڑ میں پِیچھے مُڑ کر کہا کِس نے میری پوشاک چُھوئی؟ اُس کے شاگِردوں نے اُس سے کہا تُو دیکھتا ہے کہ بِھیڑ تُجھ پر گِری پڑتی ہے پِھر تُو کہتا ہے مُجھے کِس نے چُھؤا؟ اُس نے چاروں طرف نِگاہ کی تاکہ جِس نے یہ کام کِیا تھا اُسے دیکھے۔ وہ عَورت جو کُچھ اُس سے ہُؤا تھا محسُوس کر کے ڈرتی اور کانپتی ہُوئی آئی اور اُس کے آگے گِر پڑی اور سارا حال سچ سچ اُس سے کہہ دِیا۔ اُس نے اُس سے کہا بیٹی تیرے اِیمان سے تُجھے شِفا مِلی۔ سلامت جا اور اپنی اِس بِیماری سے بچی رہ۔
یسوع نے اس کہانی میں عورت سے اپنی محبت کیسے ظاہر کی؟
اُس نے اُتر کر بڑی بِھیڑ دیکھی اور اُسے اُن پر ترس آیا اور اُس نے اُن کے بِیماروں کو اچّھا کر دِیا۔
یسوع نے ان لوگوں کو کیوں شفا دی؟
یسوع کی طاقت
یِسُوؔع نے فی الفَور اپنے میں معلُوم کر کے کہ مُجھ میں سے قُوّت نِکلی اُس بِھیڑ میں پِیچھے مُڑ کر کہا کِس نے میری پوشاک چُھوئی؟
جب عورت نے یسوع کی پوشاک کو چھوا تو کیا ہوا؟
یِسُوؔع نے فی الفَور اپنے میں معلُوم کر کے کہ مُجھ میں سے قُوّت نِکلی اُس بِھیڑ میں پِیچھے مُڑ کر کہا کِس نے میری پوشاک چُھوئی؟
یسوع نے اس عورت کو کیوں دیکھا؟
اُس نے اُس سے کہا بیٹی تیرے اِیمان سے تُجھے شِفا مِلی۔ سلامت جا اور اپنی اِس بِیماری سے بچی رہ۔
عورت کو کیوں ٹھیک کیا گیا؟
یِسُوؔع پِھر اپنے دِل میں نِہایت رنجِیدہ ہو کر قبر پر آیا۔ وہ ایک غار تھا اور اُس پر پتّھر دَھرا تھا۔ یِسُوؔع نے کہا پتّھر کو ہٹاؤ۔ اُس مَرے ہُوئے شخص کی بہن مرؔتھا نے اُس سے کہا۔ اَے خُداوند! اُس میں سے تو اب بدبُو آتی ہے کیونکہ اُسے چار دِن ہو گئے۔ یِسُوؔع نے اُس سے کہا کیا مَیں نے تُجھ سے کہا نہ تھا کہ اگر تُو اِیمان لائے گی تو خُدا کا جلال دیکھے گی؟ پس اُنہوں نے اُس پتّھر کو ہٹا دِیا۔ پِھر یِسُوؔع نے آنکھیں اُٹھا کر کہا اَے باپ مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں کہ تُو نے میری سُن لی۔ اور مُجھے تو معلُوم تھا کہ تُو ہمیشہ میری سُنتا ہے مگر اِن لوگوں کے باعِث جو آس پاس کھڑے ہیں مَیں نے یہ کہا تاکہ وہ اِیمان لائیں کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا ہے۔ اور یہ کہہ کر اُس نے بُلند آواز سے پُکارا کہ اَے لعزر نِکل آ۔ جو مَر گیا تھا وہ کفَن سے ہاتھ پاؤں بندھے ہُوئے نِکل آیا اور اُس کا چِہرہ رُومال سے لِپٹا ہُؤا تھا۔ یِسُوؔع نے اُن سے کہا اُسے کھول کر جانے دو۔
یسوع نے اس کہانی میں اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو مُجھ پر اِیمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہُوں وہ بھی کرے گا بلکہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں۔ اور جو کُچھ تُم میرے نام سے چاہو گے مَیں وُہی کرُوں گا تاکہ باپ بیٹے میں جلال پائے۔ اگر میرے نام سے مُجھ سے کُچھ چاہو گے تو مَیں وُہی کرُوں گا۔
ہم کیسے جانتے ہیں کہ یسوع آج بھی ٹھیک کر سکتا ہے؟
اپنے دوست سے پوچھیں
کیا آپ شفا یاب ہونے کی کہانی شیئر کرسکتے ہیں؟
اطلاق
کیا کسی کو شفا کی ضرورت ہے؟
ہم ابھی یسوع سے دعا کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو شفا دے کر اپنی محبت اور طاقت دکھائے۔
اِن آیات پر غور کرنا اور یاد کرنا شروع کریں جو شفا کے لئے آپ کے ایمان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
( یسعیاہ 5:53, متی 22:21, یعقوب 16:5 وغیرہ )
یسعیاہ 5:53
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔
متی 22:21
اور جو کُچھ دُعا میں اِیمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تُم کو مِلے گا۔
یعقوب 16:5
پس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لِئے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راست باز کی دُعا کے اثر سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے۔
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع، میں تیرا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تو مجھ سے محبت کرتا ہے اور میری فکر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تو مجھے ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے . میں مکمل شفا کے لئے ایمان سے تیرے پاس آتا ہوں۔
اہم ایت
اور جو کُچھ دُعا میں اِیمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تُم کو مِلے گا۔