کلام مقدس کوہر روز پڑھنے اور اُس پر غور کرنے سے ہم مضبوط بنتے اور خُدا کے اور قریب ہوتے ہیں۔ روزانہ کی ڈائری لکھنے کا جو نمونہ نیچے دیا گیا ہے اِس کی مدد سے ہماری عادت بن جائے گی کہ ہم ہر روز کلام ِمقدس پڑھیں اور اپنی زندگی پر اِس کا اطلاق کریں۔
کلامِ مقدس کو پڑھنے کی منصوبہ بندی آپ کی مدد کرئے گی کہ آپ سمجھ سکیں کی کلام مقدس کو کیسے بامقصد طریقے سے پڑھ سکتے ہیں۔ اِس صفحہ پر آپ کے لئے ایک مثال موجود ہے۔ روزانہ کی ڈائری لکھنے سے آپ کو موقع ملے گا کہ آپ گزرے دنوں کے بارے میں دیکھ سکیں کہ خدا آپ سے کیا بات کرتا رہا۔ اور آپ اِس بات کے لئے بھی تیار ہو سکیں گے کہ خدا کا زندہ کلام اپنے دوستوں کو بھی سنا سکیں گے۔
روزانہ ڈائری لکھنے کا نمونہ
- تاریخ لکھیں۔
- لفظ» مو ضوع /عنوان «لکھیں(اور فی الحال اِسے خالی چھوڑ دیں)
- کلام مقدس کی آیت لکھیں جو اُس دِن آپ نے پڑھی۔
- کلام کے اُس حوالہ میں سے کُچھ خیالات لکھیں۔
- حوالہ میں سےایک اہم خیال نکالنے کے لئے ایک لائن کی دُعا کریں۔
- واپس جائیں اور موضوع کی جگہ کو پُر کریں – ایک چھوٹی لائن/ ایک چھوٹا اہم خیال
کُچھ ہفتوں کے بعد آپ دیکھیں گے کہ کیسے خُدا آ پ سے بات کرتا ہے۔
روزانہ ڈائری لکھنے کی مثال
- جون 2021
- موضوع/عنوان (لکھنا ہے)
- متی 13 – 1 : 24
- کسان،خُدا ہمیشہ اپنے کلام کا بیج بوتا ہے۔
- اُس بیج کا پھل اِس بات پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی زمین پر پھینکا گیا۔
- بیج خُدا کا کلام ہے۔
- وہ بیج جو اچھی زمین پر گرِا وہ تیس گنا، ساٹھ گنا یا سو گنا پھل لاتا ہے۔
-اہم خیال
مجھے اپنے دِل کو خُدا کے کلام کے لئے تیار کرنا چاہیے۔
-دُعا
اَے خُدا میں تیرے کلام کو سُننے کے لئے اپنے دِل کو تیار کرتا ہوں۔ آمین
* * *