Growing in my Relationship with Jesus

یشوع



مضبوط اور بہادر

یشوع  خدا کا ایک مضبوط اور دلیر شخص تھا جس نے اپنی قوم کو فتح  دلائی اور اپنے لوگوں کے لئے خدا کے مقاصد کو پورا کیا۔ خُدا نے یشوع سے وعدہ کیا  کہ وہ اُسے کامیابی دے گا اور خدا نے اُسے اِس کے لیے تیار کیا۔ ہم   یشوع کی کامیابی کے اُصولوں کو اپنی زندگیوں پر لاگو کر سکتے ہیں اِس سے  نہ صرف ہم  ذاتی  طور پر فتح مند ہو سکتے ہیں بلکہ خدا کی بادشاہی کو  پھیلانے  کے لئے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

خدا کی عظمت کا وعدہ

یشوع کا موسیٰ کے ساتھ کیا رشتہ تھا؟

خُدا نے یشوع کو کونسا کردار دیا جو موسیٰ مکمل کرنے کے قابل نہیں تھا؟

یشوع سے خدا کا کیا وعدہ تھا؟ اُن چیزوں کی فہرست بنائیں جن کا خدا نے اُس سے وعدہ کیا تھا۔

طاقت اور ہمت کے لیے خدا کی دعوت

بیان کریں کہ خدا یشوع کی حوصلہ افزائی کیسے کرتا ہے۔

خدا کی ہدایات کیا تھیں؟

خدا کی ہدایات پر عمل کرنے سے یشوع کو کیسے مدد ملے گی؟

آپ کیا سوچتے ہیں کہ خدا  کیوں چاہتا تھا کہ یشوع کامیاب ہو؟

یشوع  کا جواب اور فتح

یشوع کا کیا جواب تھا؟

یہ آپ کو یشوع کے ارد گرد کی روحانی طاقتوں کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

یشوع کو کس نے کامیاب بنایا اور کیوں؟

 یریحو کو کیسے شکست ہوئی؟

خدا نے یشوع کو کیسے برکت دی؟

پوچھیں

ماضی میں خدا نے آپ کو کس طرح طاقت اور ہمت دی؟

 آپ کی زندگی میں کہاں کہاں خدا نے آپ کو  کامیابی اور فتح مندی دی؟

اطلاق

آپ یشوع  کی کہانی سے سیکھی ہوئی باتوں کو اپنی زندگی میں کیسے لاگو کر سکتے ہیں؟

آپ کی اپنی زندگی میں ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے آپ کو ہمت کی ضرورت ہے؟

دعا

خداوند، میں دعا کرتا ہوں کہ  جو کام  تو نے مجھے  کرنے کے لئے دیئے ہیں  اُن کے لئے مجھے  ہمت اور طاقت دے۔ تیری  ہدایات  اور  تیرے منصوبوں پر  میں وفاداری سے عمل کرنا چاہتا ہوں۔

اہم آیت

Study Topics