خدا کی آواز کو سننا
ہم توقع کرتے ہیں کہ خدا ہر روز ہم سے بات کرے۔ جب کبھی ہم کلام مقدس کو پڑھیں۔ جرنلینگ کرنے سے مراد ہے کلام مقدس کی آیات کو پڑھنے کے بعد اُس پر غورو خوض کرنا اور محسوس کرنا کہ خدا آج مجھ سے کیا کہہ رہا ہے۔ اور پھر اُس ذاتی تجربے کو روزانہ کی ڈائری میں لکھنا۔ خدا کا کلام ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرے کہ ہم اُس میں ترقی کر سکیں۔
خدا کا کلام
جب آپ کلام کی اِن آیات کو پڑھتے ہیں تو یہ کیسے آپ کو متاثر کرتی یا آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
مبارک ہے وہ آدمی جو جو شریروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطا کاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا ، اور ٹھٹھا بازوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا ۔ بلکہ خداوند کی شریعت میں اُس کی خوشنودی ہے اور اُسی کی شریعت پر دن رات اُس کا دھیان رہتا ہے۔ وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا ۔گیاہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جس کا پتا بھی نہیں مرجھاتا
کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔
خُدا کی آواز کو سننا
(4) “اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
ہمیں ہر روز خُدا کے تازہ کلام کو لینے اور کھانے کی بھوک ہونی چاہیں۔
نیچے دی گئی آیات پڑھیں،انہیں پڑھ کر کیا کرنے کو کہا گیا ہے۔ مثال دیں کہ یہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟
(8) شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو اِحتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تُجھے اِقبال مندی کی راہ نصِیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہو۔
(15)
کیونکہ اَے خُداوند! مُجھے تُجھ سے اُمّید ہے۔ اَے خُداوند میرے خُدا! تُو جواب دے گا۔
پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقل مند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔ اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگِیں لیکن وہ نہ گِرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔ اور جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا ہے اور اُن پر عمل نہیں کرتا وہ اُس بیوُقُوف آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔ اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر کو صدمہ پُہنچایا اور وہ گِر گیا اور بِالکُل برباد ہو گیا۔
روزانہ کی ڈائری لکھنے سے پہلے دعا کا نمونہ۔
بائبل مقدس کو پڑھنے سے پہلےیہ دُعا کرنا اچھا ہو گاکہ»اے یسوع مہربانی سے مُجھ سے بات کر۔»
روزانہ کی بائبل ڈائری لکھنے کا طریقہ
روزانہ ڈائری لکھنے کا آغاز نئے عہد نامے سے کریں۔ مرقس کی انجیل کلامِقدس کا بہترین تعارف ہے۔
(1) یِسُوؔع مسِیح اِبنِ خُدا کی خُوشخبری کا شرُوع۔
(2) جَیسا یسعیاہ نبی کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ دیکھ مَیں اپنا پَیغمبر تیرے آگے بھیجتا ہُوں جو تیری راہ تیّار کرے گا۔
(3) بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔
(4) یُوحنّا آیا اور بیابان میں بپتِسمہ دیتا اور گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی مُنادی کرتا تھا۔
(5) اور یہُودیہ کے مُلک کے سب لوگ اور یروشلِیم کے سب رہنے والے نِکل کر اُس کے پاس گئے اور اُنہوں نے اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے دریایِ یَردن میں اُس سے بپتِسمہ لِیا۔
(6) اور یُوحنّا اُونٹ کے بالوں کا لِباس پہنے اور چمڑے کا پٹکا اپنی کمر سے باندھے رہتا اور ٹِڈّیاں اور جنگلی شہد کھاتا تھا۔
(7) اور یہ مُنادی کرتا تھا کہ میرے بعد وہ شخص آنے والا ہے جو مُجھ سے زورآور ہے۔ مَیں اِس لائِق نہیں کہ جُھک کر اُس کی جُوتِیوں کا تسمہ کھولُوں۔
(8) مَیں نے تو تُم کو پانی سے بپتِسمہ دِیا مگر وہ تُم کو رُوحُ القُدس سے بپتِسمہ دے گا۔
(9) اور اُن دِنوں اَیسا ہُؤا کہ یِسُوؔع نے گلِیل کے ناصرۃ سے آ کر یَردن میں یُوحنّا سے بپتِسمہ لِیا۔
(10) اور جب وہ پانی سے نِکل کر اُوپر آیا تو فی الفَور اُس نے آسمان کو پھٹتے اور رُوح کو کبُوتر کی مانِند اپنے اُوپر اُترتے دیکھا۔
(11) اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔
(12) اور فی الفَور رُوح نے اُسے بیابان میں بھیج دِیا۔ اور وہ بیابان میں چالِیس دِن تک شَیطان سے آزمایا گیا اور جنگلی جانوروں کے ساتھ رہا کِیا اور فرِشتے اُس کی خِدمت کرتے رہے۔
(14) پِھر یُوحنّا کے پکڑوائے جانے کے بعد یِسُوؔع نے گلِیل میں آ کر خُدا کی خُوشخبری کی مُنادی کی۔
(15) اور کہا کہ وقت پُورا ہو گیا ہے اور خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔ تَوبہ کرو اور خُوشخبری پر اِیمان لاؤ۔
- ڈائری میں تاریخ لکھیں۔
- موضوع یا عنوان لکھیں۔
- آیت لکھیں۔
- اطلاق لکھیں۔
- دُعا لکھیں۔
اپنے دوست سے پوچھیں
خُدا کے کلام کے اس حصّے نے آپ سے کیا بات کی ہے؟
اطلاق
آ پ اپنی روزانہ کی زندگی کے لئے کیا اطلاق لکھیں گے؟
نمونے کی دُعا
اِس دعائیہ وقت کو اِس طرح استعمال کریں کہ جو کُچھ آ پ نے خُدا کے کلام میں سے سیکھا اُس کے لئے دُعا کریں۔
اہم آیت
اور جو اچّھی زمِین میں بویا گیا یہ وہ ہے جو کلام کو سُنتا اور سمجھتا ہے اور پَھل بھی لاتا ہے۔ کوئی سَو گُنا پَھلتا ہے کوئی ساٹھ گُنا کوئی تِیس گُنا۔