!ہمیشہ خوش رہو
خوشی خُدا کو جاننے، ہمارے لیے اُس کی محبت، اور اُس کی نجات سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ کوئی ایسا احساس نہیں ہے جو ہمارے حالات پر منحصر ہوتا ہے ۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم ہر وقت مکمل خوشی حاصل کریں۔ ہم یہ اُس وقت کر سکتے ہیں جب ہم خدا کی سچائی کو اپنی زندگی میں لیتے اور اُس میں خوشی منانے کا انتخاب کرتے ہیں۔
خوشی کیا ہے؟
پہلا تھسلنکیوں 16:5کہتی ہے، ’’ہمیشہ خوش رہو‘‘۔
ہمیشہ کی خوشی عام خوشی سے کیسے مختلف ہے؟
(4) خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔
کس طرح خوشی ایک احساس سے زیادہ ہے؟
آپ کے خیال میں خوشی ہمیں کن طریقوں سے مضبوط رکھتی ہے؟
حبقوق 17:3-18
(17)اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگےاور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں
(18) تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔
دوسرا کرنتھیوں 10:6
(10)غمگینوں کی مانِند ہیں لیکن ہمیشہ خُوش رہتے ہیں۔ کَنگالوں کی مانِند ہیں مگر بُہتیروں کو دَولت مند کر دیتے ہیں۔ ناداروں کی مانِند ہیں تَو بھی سب کُچھ رکھتے ہیں۔
کیا مشکل وقت میں خوش رہنا ممکن ہے؟ کیسے؟
(2) اَے میرے بھائِیو! جب تُم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔
(3) تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔
(4) اور صبر کو اپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم پُورے اور کامِل ہو جاؤ اور تُم میں کِسی بات کی کمی نہ رہے۔
ہمیں مشکل وقت میں کیوں خوش ہونا چاہیے؟
خوشی میں اضافہ کرنا
ان آیات کے مطابق، ہم اپنی خوشی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟
(6) کیونکہ تُو ہمیشہ کے لِئے اُسے برکتوں سے مالا مال کرتا ہے اور اپنے حضُور اُسے خُوش و خُرّم رکھتا ہے۔
تَو بھی اِس سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تُمہارے تابِع ہیں بلکہ اِس سے خُوش ہو کہ تُمہارے نام آسمان پر لِکھے ہُوئے ہیں۔
(15) خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔
(6) بدکاری سے خُوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔
(22) مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔
ا(4) خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔
دوست سے پوچھیں
- مشکل وقت میں خوشی نے آپ کی کیسے مدد کی ہے؟
- کیا آپ کے پاس خوشی کے بارے میں کوئی اور سوالات ہیں؟
اطلاق
- خوشی کو بہتر طور پر سمجھنا آپ کی زندگی میں کیسے مدد کر سکتاہے؟
- آپ کو روزانہ خوش رہنے سے کس چیز نے روکا ہے؟
- خوش رہنے کی مشق کرنے اور اپنی زندگی میں خوشی بڑھانے کے لیے آپ اس ہفتے کیا کر سکتے ہیں؟
نمونے کی دعا
خداوند یسوع، میں تیرا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تو چاہتا ہے کہ مجھے خوشی ملے، اور میں تیرا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تیرے ذریعے، میں اسے ہر حال میں حاصل کر سکتا ہوں۔ مجھے بچانے کے لیے تیرا شکریہ اور یہ کہ تو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔
اہم آیت
خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔