جب ہم بر کت کے لئے لوگوں پر ہاتھ رکھتے ہیں تو ہمارے ہاتھ خد ا کی نمائندگی کرتے ہوئے برکت کا ذریعہ بن جاتے ہیں ۔ ہم خدا کی الہی برکت اُن کی زندگیوں میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔لوگوں پر ہاتھ رکھنے کا مطلب ہے کہ ہم اُنہیں اگلی نسل کی تعمیر کے کام کے لئے تیار کرتے ہیں اِس لیے ہمیں خدا سے جڑے رہنا ضروری ہے۔
برکات کے حصے
-
روحانی نعمت دینا
نبوت کے ساتھ ہاتھ رکھنا ایک دوہرا ذریعہ ہے جس کے ذریعے روحانی بر کت دی جاتی ہے۔
پہلا تیمتھیس 14:4
(14) اُس نِعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نبُوّت کے ذرِیعہ سے بزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔
دوسرا تیمتھیس 6:1
(6) اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ تُو خُدا کی اُس نِعمت کو چمکا دے جو میرے ہاتھ رکھنے کے باعِث تُجھے حاصِل ہے۔
رومیوں 11:1
(11) کیونکہ مَیں تُمہاری مُلاقات کا مُشتاق ہُوں تاکہ تُم کو کوئی رُوحانی نِعمت دُوں جِس سے تُم مضبُوط ہو جاؤ۔
—
اپنی روحانی نعمت کی شناخت کریں اور اِس پر بات چیت کریں اور اِسے اپنی کلسیا کی ترقی کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
مل کر دعا کریں اور نعمت دینے کے اِس شعبے میں اضافے کے لیے خدا سے دعا کریں۔
-
برکت جاری کرنا
درج ذیل مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھ رکھنے اور لوگوں کی طرف ہاتھ بڑھانے دونوں طرح سے برکت حاصل کی جا سکتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ جسمانی طور پر ہاتھ رکھے جائیں ۔
ان مثالوں میں لوگوں کو کیسے برکت دی گئی؟
(13) اور یُوسُؔف اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیم کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیل کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور مُنّسی کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیل کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔
(14) اور اِسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیم کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ مُنّسی کے سر پر رکھ دِیا۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو مُنّسی ہی تھا۔
(15) اور اُس نے یُوسُؔف کو برکت دی اور کہا کہ خُدا جِس کے سامنے میرے باپ ابرہاؔم اور اِضحاق نے اپنا دَور پُورا کِیا۔ وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دِن تک میری پاسبانی کی۔
(16) اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دےاور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہاؔم اور اِضحاق کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔
(17) اور یُوسُؔف یہ دیکھ کر کہ اُس کے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفرائِیم کے سر پر رکھّا ناخُوش ہُؤا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لِیا تاکہ اُسے اِفرائِیم کے سر پر سے ہٹا کر مُنّسی کے سر پر رکھّے۔
(18) اور یُوسُؔف نے اپنے باپ سے کہا کہ اَے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِس کے سر پر رکھ۔
(19)اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔
(20) اور اُس نے اُن کو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اِسرائیلی تیرا نام لے لے کر یُوں دُعا دِیا کریں گے کہ خُدا تُجھ کو اِفرائِیم اور مُنسی کی مانِند اِقبال مند کرے! سو اُس نے اِفرائِیم کو مُنّسی پر فضِیلت دی۔
(22) اور ہارُون نے جماعت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھا کر اُن کو برکت دی اور خطا کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانی گُذران کر نِیچے اُتر آیا۔
(50) پِھر وہ اُنہیں بَیت عَؔنِیّاہ کے سامنے تک باہر لے گیا اور اپنے ہاتھ اُٹھا کر اُنہیں برکت دی۔
(51) جب وہ اُنہیں برکت دے رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ اُن سے جُدا ہو گیا اور آسمان پر اُٹھایا گیا۔
(52) اور وہ اُس کو سِجدہ کر کے بڑی خُوشی سے یروشلِیم کو لَوٹ گئے۔
مرقس 13:10
(13) پِھر لوگ بچّوں کو اُس کے پاس لانے لگے تاکہ وہ اُن کو چُھوئے مگر شاگِردوں نے اُن کو جِھڑکا۔
مرقس 16:10
(16) پِھر اُس نے اُنہیں اپنی گود میں لِیا اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُن کو برکت دی۔
8.خدمت کا کمیشن
چرچ کے اندر رہنما منتخب لوگوں کو جو روح القدس سے معمور ہیں کلیسیا کے اندر مخصوص خدمت کا کام کرنے کے لیے مقرر کر سکتے ہیں۔
اعمال 1:6-6
(1) اُن دِنوں میں جب شاگِرد بُہت ہوتے جاتے تھے تو یُونانی مائِل یہُودی عِبرانِیوں کی شِکایت کرنے لگے۔ اِس لِئے کہ روزانہ خبرگِیری میں اُن کی بیواؤں کے بارے میں غفلت ہوتی تھی۔
(2) اور اُن بارہ نے شاگِردوں کی جماعت کو اپنے پاس بُلا کر کہا مُناسِب نہیں کہ ہم خُدا کے کلام کو چھوڑ کر کھانے پِینے کا اِنتِظام کریں۔
(3) پس اَے بھائِیو! اپنے میں سے سات نیک نام شخصوں کو چُن لو جو رُوح اور دانائی سے بھرے ہُوئے ہوں کہ ہم اُن کو اِس کام پر مُقرّر کریں۔
(4) لیکن ہم تو دُعا میں اور کلام کی خِدمت میں مشغُول رہیں گے۔
(5) یہ بات ساری جماعت کو پسند آئی۔ پس اُنہوں نے ستِفَنُس نام ایک شخص کو جو اِیمان اور رُوحُ القُدس سے بھرا ہُؤا تھا اور فِلِپُّس اور پرُخُرس اور نِیکانور اور تِیموؔن اور پرمناؔس کو اور نیکُلاؤؔس کو جو نومُرِید یہُودی انطاکی تھا چُن لِیا۔
(6) اور اِنہیں رسُولوں کے آگے کھڑا کِیا۔ اُنہوں نے دُعا کر کے اُن پر ہاتھ رکھّے۔
اعمال 1:13-3
(1) انطاکِیہ میں اُس کلِیسیا کے مُتعلِّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنباؔس اور شمعُوؔن جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکِیُس کُرینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودؔیس کے ساتھ پَلا تھا اور ساؤُل۔
(2) جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباؔس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
(3)جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباؔس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
اعمال 1:14-3
(1) اور اکُنیُم میں اَیسا ہُؤا کہ وہ ساتھ ساتھ یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے اور اَیسی تقرِیر کی کہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں دونوں کی ایک بڑی جماعت اِیمان لے آئی۔
(2) مگر نافرمان یہُودِیوں نے غیر قَوموں کے دِلوں میں جوش پَیدا کر کے اُن کو بھائِیوں کی طرف سے بدگُمان کر دِیا۔
(3) پس وہ بُہت عرصہ تک وہاں رہے اور خُداوند کے بھروسے پر دِلیری سے کلام کرتے تھے اور وہ اُن کے ہاتھوں سے نِشان اور عجِیب کام کرا کر اپنے فضل کے کلام کی گواہی دیتا تھا۔
اعمال 11:19-12
(11) اور خُدا پَولُس کے ہاتھوں سے خاص خاص مُعجِزے دِکھاتا تھا۔
(12) یہاں تک کہ رُومال اور پٹکے اُس کے بدن سے چُھؤا کر بِیماروں پر ڈالے جاتے تھے اور اُن کی بِیمارِیاں جاتی رہتی تِھیں اور بُری رُوحیں اُن میں سے نِکل جاتی تِھیں۔
انہوں نے کلیسیا کی خدمت کیسے کی؟
خدمت میں قائدین کو مقر رکرنا بھی شناخت کا ایک عمل ہے۔
(22) کِسی شخص پر جلد ہاتھ نہ رکھنا اور دُوسروں کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہونا۔ اپنے آپ کو پاک رکھنا۔
پولس لیڈروں کی تقرری کے لیے ہاتھ رکھنے میں بہت جلد بازی کے خلاف کیوں خبردار کرتا ہے؟
پوچھیں
بات چیت کریں اور پہچانیں کہ آپ کو کون سی روحانی نعمت دی گئی ہے۔
اطلاق
آپ کی روحانی نعمت اور جذبے کی بنیاد پر آپ اپنے مقامی گرجہ گھر میں مسیح کے بدن یعنی اُس کی کلیسیا کی خدمت اور تعمیر کیسے کر سکتے ہیں؟
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع تیری برکت کا ہاتھ میری زندگی پر رہے۔ براہِ کرم مجھے دی گئی روحانی نعمتوں کو مجھ پر ظاہر کر اور میری مدد کر تا کہ تیرے نام کی عظمت اور دوسروں کی برکت کے لئے اعتماد کے ساتھ اِن نعمتوں کا استعمال کر سکوں۔
اہم آیت
“اُس نِعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نبُوّت کے ذرِیعہ سے بزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔
Watch Ps.Rod’s Teaching on YoutubeHere