چٹان پر تعمیر
یسوع مسیح نے کلام مقدس میں بہت سی باتیں سکھائی ہیں، جو ہماری زندگی کے لئے بہت اہم ہیں۔ اِس کہانی میں یسوع مسیح نے بتایا کہ کتنا ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگیاں مضبوط بنیاد پر قائم کریں۔
زندگی کی تعمیر
آپ کیا سوچتے ہیں کہ اِس کہانی میں گھر کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟
کہانی میں عقل مند شخص اور بے وقوف شخص میں کیا فرق ہے؟
زندگی کی بنیاد
یہ کیوں ضروری ہے کہ ہماری زندگی مضبوط بنیادوں پر تعمیر کی جائے؟
کس قسم کی باتوں پر ہم اپنی زندگی کی تعمیر کرتے ہیں؟ ( مثال کے طور پر تعلعات، تعلیم وغیرہ)
زندگی کے طوفان
بارش اور طوفان اُن مشکلات کو ظاہر کرتے ہیں جو زندگی میں پیش آتی ہیں۔
مثال کے طور پر کچھ مشکلات کا ذکر کریں جن کا ہیمں اپنی زندگی میں سامنا کرنا ہوتا ہے۔
زندگی میں آنے والے طوفان کیسے گھر کو تباہ کرتے ہیں؟
اپنے دوست سے پوچھیں
آپ کی زنگی کی کیا بنیاد ہے؟
زندگی کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا آپ کی بنیاد مضبوط ہے؟
اطلاق
کیسے آپ اپنی زندگی کی بنیاد مضبوط بنا سکتے ہیں؟
آپ کی زندگی کے کون سے حصوں میں آپ خدا پر زیادہ انحصار کر سکتے ہیں؟
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع میری مدد کر اور مجھے سمجھ بخش دے جب کہ میں اپنی زندگی کے متعلق اہم فیصلے کرنے کو ہوں۔ مہربانی سے مجھ پر ظاہر کر کہ کہاں میری بنیادیں کمزور ہیں۔ مہربانی سے اُنہیں مضبوط کر کیوں کہ میں تجھ پر بھروسہ رکھتا ہوں۔