بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم روح جان اور جسم ہیں۔
(23) خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔
ہماری روح مسیح میں دوبارہ پیدا ہوئی ہے اور ہمارا ذہن بھی نیا ہو رہا ہے پولس کہتا ہے کہ ہماراجسم کمزور ہے۔
(41) جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو۔ رُوح تو مُستعِد ہے مگر جِسم کمزور ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ہم روح القدس کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ اپنی قدرت سے فتح کی طرف ہماری رہنمائی کرے۔
روح میں چلنا
(16) مگر مَیں یہ کہتا ہُوں کہ رُوح کے مُوافِق چلو تو جِسم کی خواہِش کو ہرگِز پُورا نہ کرو گے۔
(17) کیونکہ جِسم رُوح کے خِلاف خواہِش کرتا ہے اور رُوح جِسم کے خِلاف اور یہ ایک دُوسرے کے مُخالِف ہیں تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔
(18) اور اگر تُم رُوح کی ہدایت سے چلتے ہو تو شرِیعت کے ماتحت نہیں رہے۔
(19) اب جِسم کے کام تو ظاہِر ہیں یعنی حرام کاری۔ ناپاکی۔ شہوَت پرستی۔
(20) بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عداوتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرِقے۔ جُدائیاں۔ بِدعتیں۔
(21) بُغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ اور اَور اِن کی مانِند۔ اِن کی بابت تُمہیں پہلے سے کہے دیتا ہُوں جَیسا کہ پیشتر جتا چُکا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے۔
(22) مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔
(23) حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔
روح القدس ہم میں کس قسم کا پھل یا خواہش پیدا کرتا ہے؟
(25) اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو مُرجھانے والا سِہرا پانے کے لِئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اُس سِہرے کے لِئے کرتے ہیں جو نہیں مُرجھاتا۔
(26) پس مَیں بھی اِسی طرح دَوڑتا ہُوں یعنی بے ٹِھکانا نہیں۔ مَیں اِسی طرح مُکّوں سے لڑتا ہُوں یعنی اُس کی مانِند نہیں جو ہوا کو مارتا ہے۔
(27) بلکہ مَیں اپنے بدن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں مُنادی کر کے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔
کیوں ضروری ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد ہو ؟
(13) کیونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لِئے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔
خدا ہم میں کس طرح کام کرتا ہے؟
(12) پس گُناہ تُمہارے فانی بدن میں بادشاہی نہ کرے کہ تُم اُس کی خواہِشوں کے تابِع رہو۔
(13) اور اپنے اِعضا ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لِئے گُناہ کے حوالہ نہ کِیا کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حَوالہ کرو اور اپنے اِعضا راست بازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حَوالہ کرو۔
(14) اِس لِئے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیار نہ ہو گا کیونکہ تُم شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔
(15) پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہیں۔
(16) کیا تُم نہیں جانتے کہ جِس کی فرمانبرداری کے لِئے اپنے آپ کو غُلاموں کی طرح حوالہ کر دیتے ہو اُسی کے غُلام ہو جِس کے فرمانبردار ہو خواہ گُناہ کے جِس کا انجام مَوت ہے خواہ فرمانبرداری کے جِس کا انجام راست بازی ہے؟
(17) 17 لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ اگرچہ تُم گُناہ کے غُلام تھے تَو بھی دِل سے اُس تعلِیم کے فرمانبردار ہو گئے جِس کے سانچے میں تُم ڈھالے گئے تھے۔
(18) اور گُناہ سے آزاد ہو کر راست بازی کے غُلام ہو گئے۔
گناہ اب اور ہمارا مالک کیوں نہیں ہے؟
نور میں چلو
نور میں چلنے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟
(7) لیکن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بیٹے یِسُوؔع کا خُون ہمیں تمام گُناہ سے پاک کرتا ہے۔
(9) لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
(36) پس اگر تیرا سارا بدن رَوشن ہو اور کوئی حِصّہ تارِیک نہ رہے تو وہ تمام اَیسا رَوشن ہو گا جَیسا اُس وقت ہوتا ہے جب چراغ اپنی چمک سے تُجھے رَوشن کرتا ہے۔
(8) کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اب خُداوند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔
(9) اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے(۔
ہتھیار باندھو
(10) غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
(11) خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
(12) کیونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
(13) اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
خدا کا ہتھیار ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
(14) پس سچّائی سے اپنی کمر کس کر اور راست بازی کا بکتر لگا کر۔
(15) اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔
(16) اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔
(17) اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
خدا کے ہتھیار کے مختلف عناصر کیا ہیں؟
دوست سے پوچھیں
- کیا آپ کسی دوست کے سامنے جوابدہ ہونا پسند کریں گے (نور میں چلیں)؟
- آپ کیسے محسوس کرتے ہیں کہ روح القدس آپ کی مدد کر سکتا ہے؟
اطلاق
- گناہ پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے آپ کون سے اقدامات کر سکتے ہیں؟
- کیا آپ کو روح القدس ملا ہے؟ اگر آپ کے پاس نہیں ہے، تو کیا آپ آج اسے حاصل کرنا چاہیں گے؟
نمونے کی دعا
پیارے یسوع صلیب اور گناہ پر فتح پانے کے لیے تیرا شکریہ۔ میں اپنی زندگی میں مزید روح القدس چاہتا ہوں تا کہ تیرے عظیم فضل اور طاقت کو یاد رکھ سکوں۔ میں با برکت بننا چاہتا ہوں۔ میں جوابدہ ہونا چاہتا ہوں تیرے ہتھیار باندھ کر تیری طاقت سے لڑنا چاہتا ہوں۔
اہم آیت
پس اب جو مسِیح یِسُوؔع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کیونکہ زِندگی کے رُوح کی شرِیعت نے مسِیح یِسُوؔع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شرِیعت سے آزاد کر۔