یسوع کی اپنے شاگردوں کے ساتھ تین سال کی خدمت کے دوران انہوں نے ہر وہ کام دیکھا جو اُس نے کیا اور کس طرح اُس نے لوگوں کی خدمت کی۔ یسوع کی پیروی کرتے ہوئے اور روح القدس کی قدرت سے شاگرد جہاں کہیں بھی گئے زبردست طریقے سے خوشخبری پھیلانے والے بن گئے۔ کلام کی طاقت کے ذریعےاور معجزاتی نشانیاں اور عجائبات دکھا کر انہوں نے ابتدائی کلیسیا کی بنیادیں قائم کیں۔
اُنہیں دکھائیں
درج ذیل آیات کو پڑھیں اور چند الفاظ بیان کریں کہ یسوع نے اُن کے لیے کیا مثال قائم کی۔
(2) اُس نے اُن سے کہا جب تُم دُعا کرو تو کہواَے باپ! تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔
(3) ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دِیا کر۔
(4) اور ہمارے گُناہ مُعاف کر کیونکہ ہم بھی اپنے ہر قرض دار کو مُعاف کرتے ہیں اور ہمیں آزمایش میں نہ لا۔
(2) اور وہ اُن کو تمثِیلوں میں بُہت سی باتیں سِکھانے لگا اور اپنی تعلِیم میں اُن سے کہا۔
(34)اور اُس نے بُہتوں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں میں گرِفتار تھے اچّھا کِیا اور بُہت سی بدرُوحوں کو نِکالا اور بدرُوحوں کو بولنے نہ دِیا کیونکہ وہ اُسے پہچانتی تِھیں۔
لوقا 4:17
(4)اور اگر وہ ایک دِن میں سات دفعہ تیرا گُناہ کرے اور ساتوں دفعہ تیرے پاس پِھر آ کر کہے کہ تَوبہ کرتا ہُوں تو اُسے مُعاف کر۔
لوقا 34:23
یِسُوؔع نے کہا اَے باپ! اِن کو مُعاف کر کیونکہ یہ جانتے نہیں کہ کیا کرتے ہیں۔
اُنہیں تربیت دیں
(11) اِن باتوں کا حُکم کر اور تعلِیم دے۔
(12) کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو اِیمان داروں کے لِئے کلام کرنے اور چال چلن اور مُحبّت اور اِیمان اور پاکِیزگی میں نمُونہ بن۔
(13) جب تک مَیں نہ آؤُں پڑھنے اور نصِیحت کرنے اور تعلِیم دینے کی طرف مُتوجِّہ رہ۔
(14) اُس نِعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نبُوّت کے ذرِیعہ سے بزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔
(15) اِن باتوں کی فِکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغُول رہ تاکہ تیری ترقّی سب پر ظاہِر ہو۔
(16) اپنی اور اپنی تعلِیم کی خبرداری کر۔ اِن باتوں پر قائِم رہ کیونکہ اَیسا کرنے سے تُو اپنی اور اپنے سُننے والوں کی بھی نجات کا باعِث ہو گا۔
پولس تیمتھیس کو کیا ہدایات اور تربیت دے رہا تھا؟
(2) اور جو باتیں تُو نے بُہت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دِیانت دار آدمِیوں کے سپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں۔
تیمتھیس نے پولس سے دوسروں کو سکھانا کیسے سیکھا؟
(14) اور سخت غِذا پُوری عُمر والوں کے لِئے ہوتی ہے جِن کے حواس کام کرتے کرتے نیک و بد میں اِمتِیاز کرنے کے لِئے تیز ہو گئے ہیں۔
کلام کی تربیت کے ذریعے ہم کون سی مہارتیں حاصل کریں گے؟
انہیں بااختیار بنائیں
(18) یِسُوؔع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختِیار مُجھے دِیا گیا ہے۔
(19) پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
(20) اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
یسوع شاگردوں کو کیا کرنے کا اختیار دے رہا تھا؟
(1) پِھر اُس نے اُن بارہ کو بُلا کر اُنہیں سب بدرُوحوں پر اِختیار بخشا اور بِیماریوں کو دُور کرنے کی قُدرت دی۔
(2) اور اُنہیں خُدا کی بادشاہی کی مُنادی کرنے اور بِیماروں کو اچھّا کرنے کے لِئے بھیجا۔
یسوع نے شاگردوں کو کیا دیا جب اُنہیں خوش خبری سنانے کے لئے بھیجا؟
(8) لیکن جب رُوحُ القُدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوّت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامرؔیہ میں بلکہ زمِین کی اِنتِہا تک میرے گواہ ہو گے۔
اُنہیں قوت کیسے ملی؟
وہ وقوت کس لئے ملی تھی؟
اعمال 3:1-13
(1) انطاکِیہ میں اُس کلِیسیا کے مُتعلِّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنباؔس اور شمعُوؔن جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکِیُس کُرینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودؔیس کے ساتھ پَلا تھا اور ساؤُل۔
(2)جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباؔس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
(3) تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا۔
پہلا تیمتھیس 14:4
(14)اُس نِعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نبُوّت کے ذرِیعہ سے بزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔
اُن پر ہاتھ رکھنا کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟
دوست سے پوچھیں
- آپ نے ایک شاگرد / رہنما کے طور پر کیسے ترقی کی ہے؟
- کیا آپ کسی ایسی چیز کی مثال بتا سکتے ہیں جو آپ نے کسی کی قیادت کو ترقی دینے کے لیے کیا ہو؟
اطلاق
آپ نے اِس مطالعہ سے قیادت کے بارے میں کیا سیکھا ہے، اور کیا آپ قیادت کے شعبے میں ترقی کے لیے کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں؟
دعا
خُداوند، میں آپ کی مثال کے لیے اور اُن لوگوں کے لیے بہت شکر گزار ہوں جن کو آپ نے میری زندگی میں شامل کیا تاکہ مجھے شاگرد بنائیں اور مجھے رہنما بننے کی تربیت دیں۔ دوسروں کی مدد کرنے میں میری مدد کر تا کہ وہ اپنے ایمان میں بڑھیں اور رہنما بنیں۔
اہم آیت
جو باتیں تُم نے مُجھ سے سِیکھِیں اور حاصِل کِیں اور سُنِیں اور مُجھ میں دیکِھیں اُن پر عمل کِیا کرو تو خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے تُمہارے ساتھ رہے گا۔