خدا وند یسوع کا چند شاگردوں کا چنا ؤ شائد زیاد ہ مناسب نہ لگتا تھا۔ لیکن یسوع نے اُن میں وہ صلاحیت دیکھی جوعام لوگ اُن میں نہیں ساتھ دیکھ سکتے تھے۔حقیقت میں شاگرد روح القدس کی قدرت سے باعزت، پُر عزم اور خو د کو قربان کرنے والے مرد اور عورت بنیں گے۔
کون با صلاحیت ہے؟
درج ذیل آیات پڑھیں اور ایک ممکنہ رہنما کی خوبیوں کو بیان کریں۔
(10) جو تھوڑے میں دِیانت دار ہے وہ بُہت میں بھی دِیانت دار ہے اور جو تھوڑے میں بددِیانت ہے وہ بُہت میں بھی بددِیانت ہے۔
(26) اگر کوئی میرے پاس آئے اور اپنے باپ اور ماں اور بِیوی اور بچّوں اور بھائِیوں اور بہنوں بلکہ اپنی جان سے بھی دُشمنی نہ کرے تو میرا شاگِرد نہیں ہو سکتا۔
(28) کیونکہ تُم میں اَیسا کَون ہے کہ جب وہ ایک بُرج بنانا چاہے تو پہلے بَیٹھ کر لاگت کا حِساب نہ کر لے کہ آیا میرے پاس اُس کے تیّار کرنے کا سامان ہے یا نہیں؟
(29) اَیسا نہ ہو کہ جب نیو ڈال کر تیّار نہ کر سکے تو سب دیکھنے والے یہ کہہ کر اُس پر ہنسنا شرُوع کریں کہ
(30) اِس شخص نے عِمارت شرُوع تو کی مگر تکمِیل نہ کر سکا۔
متی 28:20
(28)چُنانچہ اِبنِ آدم اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
پہلا پطرس 10:4
(10) جِن کو جِس جِس قدر نِعمت مِلی ہے وہ اُسے خُدا کی مُختلِف نِعمتوں کے اچھّے مُختاروں کی طرح ایک دُوسرے کی خِدمت میں صرف کریں۔
کون قیادت کے لیے تیار ہے۔
(1) انطاکِیہ میں اُس کلِیسیا کے مُتعلِّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنباؔس اور شمعُوؔن جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکِیُس کُرینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودؔیس کے ساتھ پَلا تھا اور ساؤُل۔
(2)جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباؔس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
(3) تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا۔
کس قسم کا شخص چرچ میں رہنما کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہے؟
پہلا تیمتھیس 1:3-7
(1) یہ بات سچ ہے کہ جو شخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچّھے کام کی خواہِش کرتا ہے۔
(2) پس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔
(3) نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو۔ نہ تکراری نہ زَر دوست۔
(4) اپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔
(5) (جب کوئی اپنے گھر ہی کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو خُدا کی کلِیسیا کی خبرگِیری کیونکر کرے گا؟)
(6) نَومُرِید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔
(7) اور باہر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہیے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔
پہلا تیمتھیس 8:3-13
(8) اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیے دو زُبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔
(9) اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔
(10) اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔
(11) اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں۔
(12) خادِم ایک ایک بِیوی کے شَوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بندوبست کرتے ہوں۔
(13) کیونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔
چرچ میں رہنما کی خصوصیات کی فہرست بنائیں۔
«کمزور کہیں «میں مضبوط ہوں
مندرجہ ذیل آیات اُن لوگوں کے بارے میں کیا کہتی ہیں جو اپنے اندر صلاحیت نہیں دیکھتے؟
(10) اپنے ہل کی پھالوں کو پِیٹ کر تلواریں بناؤ اور ہنسوؤں کو پِیٹ کر بھالے۔ کمزور کہے کہ مَیں زورآور ہُوں۔
(26) اَے بھائِیو! اپنے بُلائے جانے پر تو نِگاہ کرو کہ جِسم کے لِحاظ سے بُہت سے حکِیم۔ بُہت سے اِختیار والے بُہت سے اشراف نہیں بُلائے گئے۔
(27) بلکہ خُدا نے دُنیا کے بیوُقُوفوں کو چُن لِیا کہ حکِیموں کو شرمِندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لِیا کہ زورآوروں کو شرمِندہ کرے۔
(28) اور خُدا نے دُنیا کے کمِینوں اور حقِیروں کو بلکہ بے وجُودوں کو چُن لِیا کہ مَوجُودوں کو نیست کرے۔
(14) جو کُچھ مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اگر تُم اُسے کرو تو میرے دوست ہو۔
(15) اب سے مَیں تُمہیں نَوکر نہ کہُوں گا کیونکہ نَوکر نہیں جانتا کہ اُس کا مالِک کیا کرتا ہے بلکہ تُمہیں مَیں نے دوست کہا ہے۔ اِس لِئے کہ جو باتیں مَیں نے اپنے باپ سے سُنِیں وہ سب تُم کو بتا دِیں۔
(16) تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔
(17) مَیں تُم کو اِن باتوں کا حُکم اِس لِئے دیتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔
دوست سے پوچھیں
- آپ نے رہنما ہونے کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
- کیا آپ اپنے اندر صلاحیت دیکھتے ہیں؟
- کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس مطالعے سے آپ کو ممکنہ رہنماؤں کی شناخت میں مدد ملی ہے؟
اطلاق
ذاتی طور پر آپ کے لیے اگلا قدم کیا ہے؟
دعا
خداوند، میں اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں ایک اچھا رہنما بننا چاہوں گا۔ براہ کرم میری اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر اور میر ی مدد کر کہ دوسروں کو بڑھنے میں مدد کر سکوں۔
اہم آیت
یہ بات سچ ہے کہ جو شخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچّھے کام کی خواہِش کرتا ہے۔