اِس واسطے مَرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بِیوی سے مِلا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔
جب بائبل «ایک جسم» کے بارے میں بات کرتی ہے، تو یہ جنس کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ جنس جسم اور روح کا امتزاج ہے۔ اس کا مطلب ہے اپنے تمام خوابوں، گہری خواہشات اور توانائیوں سے اپنے شریک حیات سے محبت کو ظاہر کرنا، اُسے سب سے بڑا تحفہ اپنا آپ دینا – پیار کے اظہار اور اقرار کا سب سے قریبی ذریعہ جنس ہے۔خدا نے جنس کو «دو» کے لیے ڈیزائن کیا تاکہ شادی میں «ایک» بن جائیں۔ لہٰذا، جنسی خواہش آپ کے لیے خدا کی طرف سے شادی کا خاص تحفہ ہے۔
نکاح کی برکت
خدا شادی کو کیسے برکت دیتا ہے؟
(27) اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کِیا۔
(28)اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پَھلو اور بڑھو اور زمِین کو معمُور و محکُوم کرو اور سمُندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرِندوں اور کُل جانوروں پر جو زمِین پر چلتے ہیں اِختیار رکھّو۔
(24) اِس واسطے مَرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بِیوی سے مِلا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔
(25) اور آدم اور اُس کی بِیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔
(18) تیرا سوتا مُبارک ہو اور تُو اپنی جوانی کی بِیوی کے ساتھ شاد رہ۔
(19) پیاری ہرنی اور دِل فریب غزال کی مانِند اُس کی چھاتِیاں تُجھے ہر وقت آسُودہ کریں اور اُس کی مُحبّت تُجھے ہمیشہ فریفتہ رکھّے۔
(8)کوئی اکیلا ہے اور اُس کے ساتھ کوئی دُوسرا نہیں۔ اُس کے نہ بیٹا ہے نہ بھائی تَو بھی اُس کی ساری مِحنت کی اِنتہا نہیں اور اُس کی آنکھ دَولت سے سیر نہیں ہوتی۔ وہ کہتا ہے مَیں کِس کے لِئے مِحنت کرتا اور اپنی جان کو عَیش سے محرُوم رکھتا ہُوں؟ یہ بھی بُطلان ہے ہاں یہ سخت دُکھ ہے۔
(9) ایک سے دو بِہتر ہیں کیونکہ اُن کی مِحنت سے اُن کو بڑا فائِدہ ہوتا ہے۔
(10)کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گا لیکن اُس پر افسوس جو اکیلا ہے جب وہ گِرتا ہے کیونکہ کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھا کھڑا کرے۔
جنسی طور پر پاکیزہ رہنا
زبور 9:119
(9) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟ تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔
پہلا تھِسّلُنیکیوں 3:4-5
(3)چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرام کاری سے بچے رہو۔
(4)اور ہر ایک تُم میں سے پاکِیزگی اور عِزّت کے ساتھ اپنے ظرف کو حاصِل کرنا جانے۔
(5) نہ شہوَت کے جوش سے اُن قَوموں کی مانِند جو خُدا کو نہیں جانتِیں۔
ہم جنسی طور پر پاک کیسے رہ سکتے ہیں؟
مردوں اور عورتوں کو فحش مواد سے کیسے بچنا چاہیے؟
(22)جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
(1) مَیں نے اپنی آنکھوں سے عہد کِیا ہے۔ پِھر مَیں کِسی کُنواری پر کیونکر نظر کرُوں؟
(12) اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کر سکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔
شادی میں فحش نگاری آپ کی شادی میں تیسرے فریق کو متعارف کرانے کے برابر ہے۔
عبرانیوں 4:13
(4)بیاہ کرنا سب میں عِزّت کی بات سمجھی جائے اور بِستربے داغ رہے کیونکہ خُدا حرام کاروں اور زانِیوں کی عدالت کرے گا۔
متی 28:5
(28) لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جِس کِسی نے بُری خواہِش سے کِسی عَورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔
شادی شدہ جوڑے کو فحش نگاری سے کیوں بچنا چاہیے؟
درج ذیل آیات سے آپ کونسی حوصلہ افزائی یا نصیحت حاصل کر سکتے ہیں؟
(13) تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔
خدا آزمائش سے نمٹنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
(7)کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ہے۔
ہم طاقت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
(8) تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔
(9) تُم اِیمان میں مضبُوط ہو کر اور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تُمہارے بھائی جو دُنیا میں ہیں اَیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔
کیا ہم اس جدوجہد میں اکیلے ہیں؟
(5) پس اپنے اُن اعضا کو مُردہ کرو جو زمِین پر ہیں یعنی حرام کاری اور ناپاکی اور شہوَت اور بُری خواہِش اور لالچ کو جو بُت پرستی کے برابر ہے۔
(6) کہ اُن ہی کے سبب سے خُدا کا غضب نافرمانی کے فرزندوں پر نازِل ہوتا ہے۔
(7)اور تُم بھی جِس وقت اُن باتوں میں زِندگی گُذارتے تھے اُس وقت اُن ہی پر چلتے تھے۔
(8) لیکن اب تُم بھی اِن سب کو یعنی غُصّہ اور قہر اور بدخَواہی اور بدگوئی اور مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔
(9) ایک دُوسرے سے جُھوٹ نہ بولو کیونکہ تُم نے پُرانی اِنسانِیّت کو اُس کے کاموں سمیت اُتار ڈالا۔
(10) اور نئی اِنسانِیّت کو پہن لِیا ہے جو معرفت حاصِل کرنے کے لِئے اپنے خالِق کی صُورت پر نئی بنتی جاتی ہے۔
اپنے خالق کو جاننا کیوں ضروری ہے؟
پہلا تیمتھیس 1:5-2
(1) کِسی بڑے عُمر رسِیدہ کو ملامت نہ کر بلکہ باپ جان کر نصِیحت کر۔
(2) اور جوانوں کو بھائی جان کر اور بڑی عُمر والی عَورتوں کو ماں جان کر اور جوان عَورتوں کو کمال پاکِیزگی سے بہن جان کر۔
رومیوں 25:1-28
(25)اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُدا کی سچّائی کو بدل کر جُھوٹ بنا ڈالا اور مخلُوقات کی زیادہ پرستِش اور عِبادت کی بہ نِسبت اُس خالِق کے جو ابد تک محمُود ہے۔ آمِین۔
(26) اِسی سبب سے خُدا نے اُن کو گندی شہوَتوں میں چھوڑ دِیا۔ یہاں تک کہ اُن کی عَورتوں نے اپنے طبعی کام کو خِلافِ طبع کام سے بدل ڈالا۔
(27)اِسی طرح مَرد بھی عَورتوں سے طبعی کام چھوڑ کر آپس کی شہوَت سے مَست ہو گئے یعنی مَردوں نے مَردوں کے ساتھ رُوسِیاہی کے کام کر کے اپنے آپ میں اپنی گُمراہی کے لائِق بدلہ پایا۔
(28)اور جِس طرح اُنہوں نے خُدا کو پہچاننا ناپسند کِیا اُسی طرح خُدا نے بھی اُن کو ناپسندِیدہ عقل کے حوالہ کر دیا کہ نالائِق حرکتیں کریں۔
ہمیں ایک جیسے اور مخالف جنس کے لوگوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟
افسیوں 20:4-24
(20) مگر تُم نے مسِیح کی اَیسی تعلِیم نہیں پائی۔
(21) بلکہ تُم نے اُس سچّائی کے مُطابِق جو یِسُوؔع میں ہے اُسی کی سُنی اور اُس میں یہ تعلِیم پائی ہو گی۔
(22) کہ تُم اپنے اگلے چال چلن کی اُس پُرانی اِنسانِیّت کو اُتار ڈالو جو فریب کی شہوَتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے۔
(23) اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔
(24) اور نئی اِنسانِیّت کو پہنو جو خُدا کے مُطابِق سچّائی کی راست بازی اور پاکِیزگی میں پَیدا کی گئی ہے۔
گلیتوں 19:5-23
(19) اب جِسم کے کام تو ظاہِر ہیں یعنی حرام کاری۔ ناپاکی۔ شہوَت پرستی۔
(20)بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عداوتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرِقے۔ جُدائیاں۔ بِدعتیں۔
(21)بُغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ اور اَور اِن کی مانِند۔ اِن کی بابت تُمہیں پہلے سے کہے دیتا ہُوں جَیسا کہ پیشتر جتا چُکا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے۔
(22) مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔
(23) حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔
پہلا تھِسّلُنیکیوں 4: 3, 7-8
(3) چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرام کاری سے بچے رہو۔
(7)اِس لِئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لِئے نہیں بلکہ پاکِیزگی کے لِئے بُلایا۔
(8) پس جو نہیں مانتا وہ آدمی کو نہیں بلکہ خُدا کو نہیں مانتا جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔
روح القدس کا کیا کردار ہے؟
یہ خدا کا ارادہ نہیں ہے کہ ہم سے جنسی تعلق چھین لے۔ اس کے بجائے، وہ ہماری حفاظت کرنا چاہتا ہے، تاکہ صحیح وقت پر ہم جنس کا تحفہ اُس طریقے سے حاصل کر سکیں جیسا کہ خدا نے ہمارے لئے اِس کا ارادہ کیا تھا – بہت خوب! یعنی خوف، عدم تحفظ، درد یا شرم کے بغیرجنسی تحفے کو حاصل کریں۔
پیدائش 10:39-12
(10)اور وہ ہر چند روز یُوسُؔف کے سر ہوتی رہی پر اُس نے اُس کی بات نہ مانی کہ اُس سے ہم بِستر ہونے کے لِئے اُس کے ساتھ لیٹے۔
(11) اور ایک دِن یُوں ہُؤا کہ وہ اپنا کام کرنے کے لِئے گھر میں گیا اور گھر کے آدمِیوں میں سے کوئی بھی اندر نہ تھا۔
(12)تب اُس عَورت نے اُس کا پیراہن پکڑ کر کہا کہ میرے ساتھ ہم بِستر ہو۔ وہ اپنا پیراہن اُس کے ہاتھ میں چھوڑ کر بھاگا اور باہر نِکل گیا۔
پیدائش 16:39-18
(16) اور وہ اُس کا پیراہن اُس کے آقا کے گھر لَوٹنے تک اپنے پاس رکھّے رہی۔
(17) تب اُس نے یہ باتیں اُس سے کہِیں کہ یہ عِبری غُلام جو تُو لایا ہے میرے پاس اندر گُھس آیا کہ مُجھ سے مذاق کرے۔
(18) جب مَیں زور زور سے چِلّانے لگی تو وہ اپنا پیراہن میرے ہی پاس چھوڑ کر باہر بھاگ گیا۔
پیدائش 19:39-21
(19) جب اُس کے آقا نے اپنی بِیوی کی وہ باتیں جو اُس نے اُس سے کہِیں سُن لِیں کہ تیرے غُلام نے مُجھ سے اَیسا اَیسا کِیا تو اُس کا غضب بھڑکا۔
(20) اور یُوسُؔف کے آقا نے اُس کو لے کر قَید خانہ میں جہاں بادشاہ کے قَیدی بند تھے ڈال دِیا۔ سو وہ وہاں قَید خانہ میں رہا۔
(21) لیکن خُداوند یُوسُؔف کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔
پیدائش 23:39
(23) اور قَید خانہ کا داروغہ سب کاموں کی طرف سے جو اُس کے ہاتھ میں تھے بے فِکر تھا اِس لِئے کہ خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور جو کُچھ وہ کرتا خُداوند اُس میں اِقبال مندی بخشتا تھا۔
پیدائش 38:41-41
(38) سو فِرعوؔن نے اپنے خادِموں سے کہا کہ کیا ہم کو اَیسا آدمی جَیسا یہ ہے جِس میں خُدا کی رُوح ہے مِل سکتا ہے؟
(39) اور فِرعوؔن نے یُوسُؔف سے کہا چُونکہ خُدا نے تُجھے یہ سب کُچھ سمجھا دِیا ہے اِس لِئے تیری مانِند دانشور اور عقل مند کوئی نہیں۔
(40) سو تُو میرے گھر کا مُختار ہو گا اور میری ساری رعایا تیرے حُکم پر چلے گی۔ فقط تخت کا مالِک ہونے کے سبب سے مَیں بزُرگ تر ہُوں گا۔
(41) اور فِرعوؔن نے یُوسُؔف سے کہا کہ دیکھ مَیں تُجھے سارے مُلکِ مِصر کا حاکِم بناتا ہُوں۔
آپ کے خیال میں یوسف کے لیے جنسی پاکیزگی اتنی اہم کیوں تھی؟
دوست سے پوچھیں
جنسی پاکیزگی آپ کے لیے کتنی اہم ہے؟ کیوں؟
اطلاق
نمونے کی دُعا
اے خدا میں تجھے اپنی زندگی میں اول درجہ دینا چاہتا ہوں۔ میں تجھے جاننا چاہتا ہوں اور تیرے طریقوں کی پیروی کرنا چاہتا ہوں! جنسی طور پر پاک ہونے میں میری مدد کر۔ میری مدد کر کہ میں شادی کے بڑے مقصد کو سمجھ سکوں اور ازدواجی زندگی کو بھر پور خوشی سے گزار سکوں ۔
اہم آیت
کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ہے۔