خدا سے بات چیت
دعا خدا سے بات چیت کرنا ہے۔ جیسے کہ کسی بھی رشتے کے لئے آپسی بات چیت نہایت اہم ہے اُسی طرح خدا کے ساتھ رشتے کے لئے بھی یہ بہت اہم چیز ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم ہر وقت اُس سے بات چیت کرتے رہیں۔
یسوع مسیح نے کیسے دُعا کی؟(دعائے ربانی)
(5) اور جب تُم دُعا کرو تو رِیاکاروں کی مانِند نہ بنو کیونکہ وہ عِبادت خانوں میں اور بازاروں کے موڑوں پر کھڑے ہو کر دُعا کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو دیکھیں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔
(6) بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔
(7) اور دُعا کرتے وقت غَیر قَوموں کے لوگوں کی طرح بَک بَک نہ کرو کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بُہت بولنے کے سبب سے ہماری سُنی جائے گی۔
(8) پس اُن کی مانِند نہ بنو کیونکہ تُمہارا باپ تُمہارے مانگنے سے پہلے ہی جانتا ہے کہ تُم کِن کِن چِیزوں کے مُحتاج ہو۔
(9) پس تُم اِس طرح دُعا کِیا کرو کہ اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔
(10) تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جَیسی آسمان پر پُوری ہوتی ہے زمِین پر بھی ہو۔
(11) ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے۔
(12) اور جِس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کو مُعاف کِیا ہے تُو بھی ہمارے قرض ہمیں مُعاف کر۔
(13) اور ہمیں آزمایش میں نہ لا بلکہ بُرائی سے بچا )کیونکہ بادشاہی اور قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمِین
ہمیں کیسے دُعا کرنی چاہیے؟
ہمیں کیسے دُعا نہیں کرنی چاہیے؟
ہمیں کس کے لئے دُعا کرنی چاہیئے؟ وہ آیات لکھیں جو نیچے دیئے گئے جملوں سے ملتی جلتی ہوں۔
- خدا کو عزت دینا
- خدا کی بادشاہی یا دوسروں کی
- اپنے لئے
-
معافی ( پاک و صاف دل)
موثر دُعا
ہم کیسے اپنی دُعا کو موثر دُعا بنا سکتے ہیں؟
پس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لِئے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راست باز کی دُعا کے اثر سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے۔
یِسُوؔع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا پر اِیمان رکھّو۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اِس پہاڑ سے کہے تُو اُکھڑ جا اور سمُندر میں جا پڑ اور اپنے دِل میں شک نہ کرے بلکہ یقِین کرے کہ جو کہتا ہے وہ ہو جائے گا تو اُس کے لِئے وُہی ہو گا۔ اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کُچھ تُم دُعا میں مانگتے ہو یقِین کرو کہ تُم کو مِل گیا اور وہ تُم کو مِل جائے گا۔
اپنے خیالات کو دُعا میں بدلنا۔
دُعائیہ طرز زندگی
میں جب کبھی تمہیں یاد کرتا ہوں تو اپنے خدا کا شکر بجا لاتا ہوں۔
ہم کیسے اپنے خیالات کو دُعا میں تبدیل کر سکتے ہیں؟
بلا ناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شکر گزاری کروکیوں کہ مسیح یسوع میں تمہاری بابت خدا کی یہی مرضی ہے۔
ہم اکثر کیسے دُعا کرتے ہیں؟
ہم کب دُعا کرتے ہیں؟
اپنے دوست سے پوچھیں
- آپ کب اور کہاں دُعا کرتے ہیں؟ کس کے متعلق دُعا کرتے ہیں؟
- کیا دُعا کے متعلق آپ کے کوئی اور سوال ہیں؟
- دُعا کرنے کے لئے کون سا اچھا وقت اور اچھی جگہ ہو گی؟
- کیا آپ کو آپ کی دُعاوں کا جواب ملتا ہے؟
اطلاق
- کسی ایک چیز کے بارے میں سوچیں اُس کے لیے خدا کا شکر ادا کریں۔ (مثال کے طور پر نجات کے لئے)
- کسی ایک شخص کے بارے میں سوچیں جس کے لئے دعا کر سکتے ہیں؟ ( مثال کے طور پر خاندان کے کسی فرد یا دوست کے لئے۔)
- کسی ایک چیز کے لئے درخواست کریں جو آپ مانگنا چاہتے ہیں۔ (کسی آنے والے امتحان کے لئے)
نمونے کی دعا
یسوع تیرا شکر ہو کہ تو میری دعاوں کو سنتا ہے۔ میں اپنی مناجات تیرے آگے رکھتا ہوں۔ اور ایمان رکھتا ہوں کہ تو اِن دعاوں کا جواب دینے کی قدرت رکھتا ہے۔
اہم آیت
اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کُچھ تُم دُعا میں مانگتے ہو یقِین کرو کہ تُم کو مِل گیا اور وہ تُم کو مِل جائے گا۔