ہمیں اکثر مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یُوحنّا 10:10 کے پہلے حصےمیں بیان ہے۔ «چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو اس آیت میں چور سے مُراد اِبلیس ہے۔ کلین ہمیں اس سے ہارنا نہیں۔ یاد رکھیں یہ آیت ایک اور بات بتاتی ہے۔ «مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں» یہ بات یسوع اس آیت میں کہہ رہا ہے ! اگر ہم یسوع پر دھیان رکھیں گے تو پھر ہم مضبوط رویہ کے ساتھ کھڑےبڑھیں گے اور با برکت ہونے کو تجربہ کریں گے۔
چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔
ہم ایک جدوجہد میں ہیں – لیکن لوگوں کے ساتھ نہیں!
کیونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ 13 اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
14 پس سچّائی سے اپنی کمر کس کر اور راست بازی کا بکتر لگا کر۔ 15 اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔ 16 اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔ 17 اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔ 18 اور ہر وقت اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو۔
ہم کس کے خلاف لڑ رہیں ہیں؟
A: اپنے دشمن کو موقع نہ دیں
۲-کُرِنتھِیوں 10:2 جِسے تُم کُچھ مُعاف کرتے ہو اُسے مَیں بھی مُعاف کرتا ہُوں کیونکہ جو کُچھ مَیں نے مُعاف کِیا اگر کِیا تو مسِیح کا قائِم مقام ہو کر تُمہاری خاطِر مُعاف کِیا۔ 11 تاکہ شَیطان کا ہم پر داؤ نہ چلے کیونکہ ہم اُس کے حِیلوں سے ناواقِف نہیں۔
ابلیس ہم سے آگے نہیں نکل سکتا؟
وہ کون سے طریقے ہیں جن کے ذریعے شیطان ہم پر قابو پانا چاہتا ہے؟
(26 غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔ 27 اور اِبلِیس کو مَوقع نہ دو۔
کیا چیز ہمارے گناہ کا سبب بنتی ہے؟
معاف کرنا کیوں ضروری ہے؟
2:73 لیکن میرے پاؤں تو پِھسلنے کو تھے۔میرے قدم قریباً لغزِش کھا چُکے تھے۔3 کیونکہ جب مَیں شرِیروں کی اِقبال مندی دیکھتا
تو مغرُوروں پر حسد کرتا تھا۔
اس صورت حال میں قدم جمانے کی کیا ضرورت ہے؟
اس آیت میں آدی کے ساتھ کیا ہوا؟
B: اپنی مدد کریں
مُمکِن ہے کہ وہ کبھی اِکٹّھے ہوں پر میرے حُکم سے نہیں۔جو تیرے خِلاف جمع ہوں گے وہ تیرے ہی سبب سے گِریں گے۔
جب شیطان ہم پر حملہ کرے گا تو اس کا کیا بنے گا؟
عِبرانیوں 15:4 کیونکہ ہمارا اَیسا سردار کاہِن نہیں جو ہماری کمزورِیوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تَو بھی بے گُناہ رہا۔ 16 پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔
ضرورت کے وقت ہمیں کس کے پاس جانا چاہیے؟ کیوں؟
۲-تِیمُتھِیُس 7:4 مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔ 8 آیندہ کے لِئے میرے واسطے راست بازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظہُور کے آرزُو مند ہوں۔
جب ہم ثابت قدم رہتے ہیں کو کیا ہو تا ہے؟
دوست سے پوچھیں
ہماری زندگی میں ایسی کون کی باتیں ہیں جن پر ہمیں قدم جمائے رکھنا یا ثابت قدم رہنا ہے؟
کیا آپ دشمن کو اپنی زندگی میں قدم جمائے رہنے دیتے ہیں؟یا دشمن نے آپ کی زندگی کے کن حصوں میں قدم جمائے ہوئے ہیں؟
اطلاق
ان مشکل حصوں کے لئے آپ کس طرح یسوع کی طرف دیکھتے ہیں کی وہ آپ کی مدد کرئے؟
نمونے کی دعا
پیارے یسوع، آپ میرے چیلنجز اور مشکلات کو جانتے ہیں۔ ثابت قدم رہنے میں میری مدد کریں۔ مجھے ایک عظیم رویہ رکھنے کی طاقت عطا فرما۔
اہم آیت
مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔