Connect Group Leaders Training

مرحلہ 1: متاثر کن کنیکٹ گروپ کیسے چلائیں۔



 RESOURCES     مواد 
1.     Blue book بلیو بک

2. تجویز کردہ مواد (ویب سائٹ دیکھیں)۔

3. پیغام کے نوٹس

کنیکٹ گروپ سے پہلے

دُعا

  • اپنے کنیکٹ گروپ ممبران کے لیے دعا کریں۔
  • خدا سے پوچھیں کہ وہ آپ سے اس بارے میں بات کرے کہ آپ کو کیا سکھانا ہے۔
  • خدا کی طرف سے ایک اہم خیال حاصل کریں۔
  • مطالعہ کا انتخاب کریں اور بائبل کی آیات کو پڑھیں۔
  • اپنے سوالات کی نشان دہی  کریں۔

  • اپنے مطالعاتی مواد کے لئے دعا کریں۔

ایک بائبل سڈی چنیں

  • مطالعہ کے انتخاب کے بعد، اراکین کو دکھائیں کہ بلیو بک ایپ کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔ اگر آپ میسج نوٹس استعمال کر رہے ہیں، تو انہیں دکھائیں کہ نوٹس تک آن لائن کیسے رسائی حاصل کی جائے۔ اگر آپ ویب سائٹ سے تجویز کردہ وسائل استعمال کر رہے ہیں، تو براہ کرم ان میں سے کسی بھی مواد کی خریداری کے حوالے سے اراکین سے رابطہ کریں۔ اگر آپ ایسے مواد استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں، جو تجویز کردہ فہرست میں نہیں ہیں، تو براہ کرم پہلے حب لیڈر سے بات کریں۔ کسی بھی نئے مواد کو پہلے سے منظوری ملنی چاہیے۔

    براہ کرم نوٹ کریں کہ کچھ مواد جاپانی اور چینی زبان میں دستیاب نہیں ہیں۔ کچھ وسائل ایسے بھی ہیں، جن میں آن لائن ورک بک ہیں، جو تیاری کو آسان بناتی ہیں، (جیسے جوائس میئرز، جان میکسویل، اور ریک وارن کی «مقصد پر مبنی زندگی»)۔

  • مطالعہ اور صحیفے کی آیات کو پڑھنے کے بعد، منتخب کریں کہ آپ کون سے سوالات، آیات اور ذاتی کہانیاں استعمال کریں گے۔ (ذاتی کہانیوں کو کم سے کم رکھیں)۔

حوصلہ افزائی کریں

  • اپنے کنیکٹ گروپ کی طرف جاتے  ہوئے دعا کریں، روح القدس سے کہیں  کہ وہ آپ کی رہنمائی کرے۔

  • دعا کریں کہ خدا وہاں موجود ہر شخص سے بڑی قدرت کے ساتھ بات کرے۔

  • لوگوں کو گرمجوشی سے سلام کریں۔

کنیکٹ گروپ کے دوران

  • ایک بہترین ماحول بنائیں: سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ وہاں آکر پرُجوش ہوں۔

  • !اپنی جسمانی حرکات وسکنات کا  خیال رکھیں۔ مسکرائیں

  • پُر جوش  بنیں۔ مثال کے طور پرخوشی  کی بات کے لیے تالیاں بجا ئیں۔

  • زبردست سوالات پوچھیں اور لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد کریں۔ یہ قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ گروپ کی سمت کا تعین کریں، اور گروپ ممبران  کی مدد کریں کہ اُن کی  توجہ گروپ میں رہے۔ لیڈر  جب ممبران سے   اُن  کےخیالات اور احساسات کا بیان  کرنے کے لیے کہیں، تو انہیں پہلے سے سوچنے کا  وقت  دیں اُنہیں  رہنما ئی اور ہدایات دیں۔ مثال کے طور پر: «ٹھیک ہے ہم سب اپنا جرنل شیئر کریں، ایک  آیت ،  ایک منٹ کے لیے۔»

  • مختلف شخصیات کو اچھی طرح سے منظم کرنے کے لیے پہلے سے تیار رہیں۔

کنیکٹ گروپ کے بعد

  • رپورٹ: اپنی کنیکٹ گروپ حاضری کی ہفتہ وار رپورٹس کو مکمل کرنے کے لیے پلاننگ سینٹر ڈیٹا بیس کا استعمال کریں (رپورٹنگ یاد دہانیاں آپ کو ای میل کے ذریعے آئیں گی)۔
  • براہ کرم ایک موجودہ ای میل فراہم کریں جہاں آپ اپنی کنیکٹ گروپ رپورٹ کی درخواست وصول کر سکتے ہیں۔
  • براہ کرم ہفتے کے شروع میں رپورٹ کریں (پیر بہترین ہے)۔
  • ڈیٹا بیس پر نئے لوگوں کو ‘وزیٹر لسٹ’ میں شامل کریں اور اگر وہ آپ کے کنیکٹ گروپ سے وابستگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں ‘ممبرز لسٹ’ میں منتقل کریں۔ لوگوں کو واپس ‘وزیٹر لسٹ’ میں منتقل کریں اگر وہ گروپ میں شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔۔
  • اگر لوگ سمسٹر ختم ہونے سے پہلے کسی دوسرے کنیکٹ گروپ کو چھوڑنا یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم انہیں مہربانی سے جانے دیں، اور اپنے ڈیٹا بیس ممبر کی فہرست کو اپ ڈیٹ کریں۔
  • براہ کرم ڈیٹا بیس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں، خاص طور پر اگر ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کنیکٹ گروپ میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے شرکت نہیں کی ہے اور اب آپ کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔

سمسٹر کا اختتام

سمسٹر کا اختتام نئے سمسٹر کی تیاری کا بہترین وقت ہے۔

  • سمسٹر ختم ہونے سے دو ہفتے پہلے کنیکٹ گروپ کے اراکین سے پوچھیں کہ کیا وہ اگلے سمسٹر کے لیے سائن اپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ براہ کرم انہیں بتائیں کہ دوبارہ سائن اپ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، لیکن یہ معلومات صرف آپ کو اگلے سمسٹر کے سائن اپ کی تیاری میں ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد دے گی۔ یہ آپ کو اندازہ بھی دے گا کہ کیا اگلے سمسٹر کے لیے گروپ چلانے کے لیے کافی ممبران موجود ہیں۔

  • اگر اگلے سمسٹر کے لیے چند یا کوئی ممبر سائن اپ نہیں کر رہے ہیں تو براہ کرم اپنے حب لیڈر سے اس پر بات کریں۔

(Runsheet)آپ کی کنیکٹ گروپ رن شیٹ

( پنتالیس منٹ یا اس سے کم  )

  1. تعارف اور اچھی خبروں کا تبادلہ (5 سے 8 منٹ)
  • اگر نئے لوگ ہیں تو لوگوں کو اپنا تعارف کروانے دیں (یہ مختصر رکھیں!)

  • ہر کسی سے کہیں کہ وہ کچھ اچھا شئیر کریں جو ہفتے میں ہوا ہو – بڑا ہو یا چھوٹا – ممبران  کی حوصلہ افزائی کریں کہ چھوٹی  بڑی کامیابیوں   کا جشن منائیں۔

2.جرنل شیئرنگ (10 – 15 منٹ)

  • وقت کے بارے میں  ہدایات دیں۔ مثال کے طور پر، ہر ایک  کے لئے 1-2 منٹ ہوں شیئر کرنے کے لئے، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ گروپ میں کتنے لوگ ہیں۔ جتنے زیادہ لوگ ہوں گے، ہر ایک کو بولنے کے لیے اتنا ہی کم وقت ملے  گا۔ اگر یہ معاملہ ہے کہ گروپ   بڑا  ہے تو  آپ چھوٹے گروپ بنا سکتے ہیں۔

  • جرنل  شیئر  کو اپنے آن لائن گروپ میں شیئر کریں، جہاں لوگ  ایک دوسرے کے لئے حوصلہ افز یا   پسند  کرنے  کے  الفاظ  لکھ  سکتے ہیں۔

  • لوگوں کو حوصلہ افزائی کریں  کہ  وہ بتائیں کہ کلام کے الفاظ اُن کی زندگی کے لیے کیا معنی رکھتےہیں (ذاتی اطلاق)۔

3.سڈی  (15 – 20 منٹ)

  • ہمیں اپنا بہت سا  وقت خدا کے کلام  کو سیکھنے میں صرف کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ  ہم لوگوں کی مدد کر سکیں کہ وہ  ترقی کریں ۔

  • پورے گروپ کو شریک کریں، اور اسے لیڈر کی تقریر نہ بننے دیں۔ ممبران سے  آسان سوالات پوچھیں، کلام  کی آیت پڑھنے کے لیے کچھ لوگوں کو منتخب کر یں، ان کی گواہی، تجربہ یا خیالات کا  تبادلہ کر  تے ہوئے سب کو شامل کریں۔

  1. 4. دُعا (5 منٹ)
  • ضروریات کے لیے دعا – اپنے گروپ کے سائز کے لیے  کہ یہ بہتر   طریقے  سے چلے، (چھوٹے گروپوں میں تقسیم کریں وغیرہ)

  • ایسے دوستوں کے لیے دعا کریں جن تک ابھی کلام نہیں پہنچا۔

(Note that these points are interchangeable)