Connect Group Leaders Training

دوسرا قدم: کنیکٹ گروپ لیڈر کا کردار



  1. ایک چرواہا بنیں! ذاتی فائدے کے لیے لیڈر نہ بنیں، بلکہ اس لیے کہ آپ خدا اور لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
  1. دوست بنیں نہ کہ باس۔ لوگوں کی خوشی خوشی خدمت کریں۔

3. ایک اچھی مثال بننے کا عزم کریں۔ اِس کا مطلب ہے، محبت، معافی اور ایمان کی خدائی اقدار کے ساتھ خدا کے گھر (چرچ)  کی نمائندگی کریں۔ الفاظ اور اعمال میں ایک مستقل مسیحی زندگی کا نمونہ بنائیں۔

4. یسوع مسیح کے شاگرد (پیروکار) بننے کے لیے پرعزم رہیں (یعنی  سیکھنے والا دل ہو)۔

5. ایک راہ دکھانے والا بنیں- لوگوں کی مدد کریں کہ وہ  یسوع اور خدا کے کلام کی طرف  دھیان لگائیں۔ مقصد  یہ نہیں کہ لوگ  ہم پر (ہماری سوچ یا مشورہ) پر انحصار کریں ، بلکہ یسوع اور اُس کے کلام پر۔

6. دوسروں کی  رہنمائی کرتے ہوئے آپ  حوصلہ افزا اور مثبت رہیں۔ لوگوں کی زندگیوں  کے لیے اچھی بات کریں۔ اُن کے لیے بہترین پر یقین رکھیں۔

7. خدا کے کلام پر مبنی بات چیت کریں۔ لوگوں کو خدا کے کلام کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی ترغیب دیں۔ ہمارا کردار خدا کے کلام کے اصولوں کو بانٹنا ہے، لیکن کبھی بھی لوگوں کے لیے فیصلے نہیں کرنا ہے۔

8. مسلسل سیکھنے والے بننے کے لیے پرجوش رہیں۔

 

کنیکٹ گروپ لیڈر کے 2 اہم کردار

سکھائیں

ایک متاثر کن استاد ہونے کی بنیادی اکائی۔

A. سیکھانے کے قابل

B. اختیار کے ساتھ تعلیم دیں (یسوع کے ساتھ وقت گزاریں)۔

C. تعلیم سادگی سے دیں، پیچیدگی سے نہیں۔

D. خدا ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم عظیم اساتذہ اور کوچ بنیں۔

 

دعا

لوگوں کے لیے دعا کرنے کی اہم باتیں

  • ثابت قدم رہیں
    کثرت سے اور خوشی کے ساتھ دعا کریں۔
  • مختصر رہیں
    دعا کو لمبی یا بلند آواز، یا فصاحت و بلاغت کی ضرورت نہیں ہے – صرف دل سےہو۔
  • ایمان سے بھرپور ہو۔
  • دعا کے زبردست جواب کے لیے یقین کریں۔
  • ماحول کے مطابق مناسب رویہ اپنائیں(عام طور پر عوامی جگہ میں)۔
  • عبادت کے دوران لوگوں پر ہاتھ رکھنا ضروری نہیں ہے، لیکن اگر آپ کسی پر ہاتھ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو براہ کرم پہلے اجازت طلب کریں۔ ہر ہفتے ایک دائرے میں ہاتھ پکڑنا آپ کے لیے آرام دہ ہوسکتا ہے، لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ہاتھ پکڑنے  کو اچھا نہ سمجھیں۔