Connect Group Leaders Training

چوتھا قدم : بنیادی تعلیمات سکھانا



:درج ذیل کو بطور ترجیح سکھائیں

1. جرنلنگ
2. سادہ دعا
3. پاک دل
4. بپتسمہ
5. جنسی پاکیزگی

جرنلنگ سکھانے کے لئے اہم باتیں

  • :جرنلنگ کر کے دکھائیں۔ لوگوں کو سکھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُن کے ساتھ مل کر کر یں۔ آپ نیچے دئے گئے مواد کو استعمال کر سکتے ہیں

    aبائبل – ایک بائبل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

  • b) جرنلنگ کے لئے بلیو بک کا مطالعہ۔
    c ) میں سے blue book  – حوصلہ افزا آیات کو پڑھیں– نیا عہد نامہ، (مرقس کی انجیل سے 1-2 ماہ پڑھنے کا منصوبہ)۔
  • – پرانا اور نیا عہد نامہ، (1-2 سال کا بائبل پڑھنے کا منصوبہ)۔

  •    e) ہردن کی آیت’ – انسٹاگرام اور فیس بک پر پائی جاتی ہے۔
  • جرنلنگ خدا کی طرف سے سننے کے بارے میں ہے۔ خدا آپ سے کیا کہہ رہا ہے؟
  • یہ مختصر ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ دن میں صرف 5 منٹ۔
  • خدا کے لیے سوال: «آج تومجھ سے کیا کہہ رہا ہے؟»
  • اطلاق پر توجہ دیں۔
  • اگر آپ کسی دن جرنلنگ کرنا بھول گئے، تو فکر نہ کریں؛ بس اگلے دن دوبارہ شروع کریں.
  • ہم بائبل سے جرنلنگ کرتے ہیں (نہ کہ کسی اورمسیحی کتاب، بلاگز، یا پوڈ کاسٹ وغیرہ سے)
  • چند ہفتوں کے بعد آپ کو خدا کی سلسلہ وار باتیں سمجھ آنے لگیں گی۔ کہ وہ اہم چیز کیا ہے جو خدا آپ سے کہہ رہا ہے۔

سادہ دعا سکھانے کے لئے اہم باتیں

  • اپنے خیالات کو دعاؤں میں بدل دیں۔ اس طرح پورے دن میں زیادہ سے زیادہ وقت دعا کے لئے ہو گا۔
  • ہم کسی بھی وقت، کہیں بھی دعا کر سکتے ہیں۔

  • دعا آپ کے دل کی آواز ہے، نا کہ الفاظ کیسے ہیں اور کتنی لمبی ہے۔
  • اگر آپ کو اونچی آواز میں دعا کرنے کا موقع نہیں ہے، تو آپ  اپنے طور پرآہستہ آواز میں دعا کر سکتے ہیں۔
  • جیسے آپ ہیں ویسے رہیں۔ عام گفتگو والی آواز میں دعا کریں۔
  • خدا کے بیٹے/بیٹی کے طور پر دعا کریں۔

  • خدا پہلے سے ہمارے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ الفاظ » خدا مدد کر!» ایک طاقتور دعا ہے.

  • ہر ایک کی دعا طاقتور ہے (صرف رہنما کی دعا نہیں)۔

  • یہ ٹھیک ہے کہ آپ کا اپنا دعا کرنے کا انداز ہو، لیکن اِسے دوسروں پر مسلط نہ کریں۔

  • آپ بڑی چیزوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں، (جیسے شفا یابی، معجزات وغیرہ) آسان، مختصر اور سادہ  الفاظ کے ساتھ۔

  • کنیکٹ گروپ میں ہمیشہ سادہ دعا کی عادت بنائیں۔

پاک دل کے بارے میں سکھانے کی اہم باتیں

  • پاک دل کا مطلب ہے کہ ہم معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • سونے سے پہلے، دن کے اختتام پر اپنے دل کی جانچ کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

  • رات کو سونے سے پہلے یہ مختصر وقت ہوسکتا ہے۔

 پاک دل کے کرنے کے دو حصے

1دوسروں کو معاف کرنا۔

  • معاف کرنے کی عادت بنائیں – اُن لوگوں کو معاف کریں جن کو معاف کرنے کی ضرورت ہے۔
  • معافی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہوں نے جو کیا وہ ٹھیک ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ انہیں اپنے دل اور خیالات سے آزاد کر رہے ہیں۔

  • معافی ایک فیصلہ ہے، جذبات نہیں

  • معاف کرنے کے بعد آپ دوبارہ بھی ناراض ہوسکتے ہیں — جتنی بار ضروری ہو دوبارہ معاف کر دیں۔

2خاموش رہیں اور خدا کو آپ سے بات کرنے دیں۔

 

  • اگرخدا آپ کو کوئی چیز دکھائے تو جلدی سے اُس پر عمل کریں۔

  • یقین رکھیں کہ آپ کو معاف کر دیا گیا ہے اور خدا آپ سے خوش ہے۔

بپتسمہ کے بارے میں سکھانے کی اہم باتیں

(بلیو بک میں پانی کے بپتسمہ سے متعلق مطالعات دیکھیں)۔

جنسی پاکیزگی سکھانے کے بارے میں اہم باتیں

(بلیو بک میں جنسیت پر مطالعہ دیکھیں)