Connect Group Leaders Training

پانچواں قدم : آج کے معاشرے میں رہنمائی کے لئے اہم باتیں



سوشل میڈیا کے ذریعے راہنمائی کرنا

یہ ہماری مخلصانہ سوچ ہے کہ لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ تاہم، چرچ میں رضاکاروں کے طور پر ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نمک اور نور ہیں اور اس لیے ہم نہ صرف چرچ کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہم مسیح کی عکاسی کرتے ہیں۔ اگر ہماری آن لائن پوسٹس متنازعہ نفرت انگیز یا دوسری صورت میں ناگوار باتیں ہیں، تو چرچ اور مقامی کمیونٹی کے لئے ہم خدمت کی اچھی مثال نہیں ہیں اور نہ ہی ہماری باتوں سے خدا کے نام کو جلال ملے گا۔

 

  • سماجی، ثقافتی یا سیاسی مسائل میں اپنے آپ سے زیادہ یسوع کو پیش کریں۔ اگرچہ ہم جو پوسٹ کرتے ہیں وہ دنیا کو نہیں بدل سکتا، یسوع یقینی طور پر زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔

  • اپنے الفاظ اور تصاویر کے اثرات کا اندازہ لگائیں۔ ہماری ثقافتی اور سیاسی آراء لوگوں کو مختلف طریقوں سے چھوتی ہیں: فکری جذباتی، اور بعض اوقات جسمانی طور پر بھی۔ ہم فکری طور پر جس چیز کے ساتھ کشتی کرتے ہیں، کوئی دوسرا شخص جذباتی یا جسمانی طور پر محسوس کر سکتا ہے۔
  • ذمہ داری لیں. اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ معلومات یا خبریں پوسٹ کرتے وقت ہمیشہ ایماندار اور درست ہوں اور اگر آپ سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو براہ کرم اسےجلد درست کریں۔

  • کریڈٹ دیئے بغیر دوسرے لوگوں کے کام پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ فنکار یا مالک کی اجازت کے بغیر موسیقی یا فلم کے حصے تصاویر، ادب، پنٹیرسٹ وغیرہ پوسٹ نہ کریں۔ جہاں سے بھی آپ نے چیزیں لی ہیں ممکن ہو تو اُس کا لنک شیئر کریں۔

  • ہمیں بہتر انداز کے ساتھ پیش کریں۔ ایک رہنما کے طور پر، ایک بار جب آپ خود کو لائف ہاؤس چرچ کے ساتھ منسلک کر لیتے ہیں، تو دوسرے بھی ایسا کریں گے۔ اِس کا مطلب ہے کہ آپ کے تمام ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان رہنمااُصولوں کی عکاسی کرنی چاہیے۔

چرچ میں کاروباری رابطوں میں راہنمائی کرنا

یہ ہماری خواہش ہے کہ ہم چرچ کو لوگوں کے لیے ایسی محفوظ جگہ بنائیں جہاں لوگ خدا اور کلیسیائی زندگی کا تجربہ کر سکیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ عام طور پر یہ توقع کرتے ہیں کہ چرچ ایسی جگہ نہیں ہونی چاہیے جہاں کاروبار ہو اور نہ ہی ہم ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں تعلقات کو کاروباری مواقع کے طور پر استعمال کیا جائے۔ لہذا مندرجہ ذیل رہنما اُصول لائف ہاؤس چرچ کے طور پر رہنماؤں کے لئے ہیں۔ 

  • ہماری اقدار کے مطابق کاروبار کو چلائیں۔ براہ کرم ایسی مصنوعات یا خدمات کی فروخت یا تشہیر سے گریز کریں جن میں مالی فائدے کا ذاتی مفاد ہو۔ اس میں خاص طور پر اشتہاری مواد کی تقسیم، دعوت نامے، ای میل پیغامات، اور/یا فون کالز کاروبار، پارٹی پلان سیلنگ، ملٹی لیول مارکیٹنگ، اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے شامل ہیں۔

  • کاروبار کے فروغ کو چرچ سے الگ رکھیں۔ کاروبار کے لیے علیحدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنائیں۔

  • ذاتی مصنوعات کی ڈیلیوری چرچ کی عمارت میں یا چرچ کی سرگرمیوں میں نہیں کی جانی چاہیے۔ اس میں چرچ کے ایونٹس، کنیکٹ گروپس وغیرہ شامل ہیں۔

  • ہم رہنماؤں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چرچ کی سرگرمیوں کے دوران پیشہ ورانہ مشورہ لینے یا کاروباری پوچھ گچھ کرنے سے گریز کریں۔ چرچ کو چرچ کی طرح ہی استعمال کیا جائے ۔
  • ہم مشورہ دیتے ہیں کہ کنیکٹ گروپ کے رہنما چرچ کی سرگرمیوں کے دوران پیشہ ورانہ مشورہ دینے سے گریز کریں۔ کیمونٹی کنیکٹ گروپ کے رہنما جو کاروبار پر مبنی گروپوں کی رہنمائی کر رہے ہیں انہیں کاروبار میں کامیابی کے لیے بائبل کے اصول سکھانے پر توجہ دینی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ کاروباری مصنوعات کے حوالے سے ہدایت یا مشورہ دیں۔

  • لائف ہاؤس چرچ افراد کے درمیان کسی بھی کاروباری لین دین کی ذمہ داری نہیں لیتا ہے۔

  • لائف ہاؤس چرچ بعض سرگرمیوں، مصنوعات اور خدمات کو فروغ دے گا۔ جہاں وہ اراکین کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں اور چرچ کی توقعات کی حدود میں ہوتے ہیں۔ سرگرمیاں شامل ہوں گی، لیکن لائف ہاؤس کانفرنسز تک محدود نہیں ہوں گی، جس میں پروموشنل مواد، لائف ہاؤس عبادت اور اس کی مصنوعات/وسائل، اور وزارتوں کا دورہ کرکے پروڈکٹ/وسائل شامل ہیں۔

رازداری میں راہنمائی کرنا

اگرچہ دیانتدارانہ کھلے تعلقات کے لیے رازداری اہم ہے، رہنماؤں کو دعا یا مشورہ کے خواہاں لوگوں کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ اُن کے بہترین مفاد میں ہو سکتا ہے کہ کسی حب لیڈر یا پادری کو مطلع کیا جائے۔ اس لیے رہنما رازداری کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ تاہم، لیڈروں کو ان کو بتائی گئی معلومات کے ساتھ محتاط ہونا چاہیے۔ وہ رہنما کے اپنے جاننے والوں، خاندان یا دوستوں کے ساتھ خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے کی آزادی میں نہیں ہیں۔

  • دعا کے دوران دی گئی معلومات کو کسی بھی قسم کے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے، چاہے آپ مشکل میں حوصلہ افزائی یا ہمدردی کے طور پر کرنا چاہتے ہوں۔ سب کچھ خفیہ ہے اور حساس طریقے کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اگر کوئی شخص ذاتی معلومات شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے تو اُس شخص سے تحریری طور پر اجازت دینے کو کہیں۔

  • کنیکٹ گروپ کے رہنماؤں کو خطرے میں لوگوں اور قانون کے حوالے سے اخلاقی مسائل کا سامنا ہونے پر پادری سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ اگر متعلقہ شخص کو یا دوسروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو قائدین کو اعتماد کو توڑنا اپنا قانونی فرض سمجھنا چاہیے۔