خدا کا خاندان
چرچ ایک عمارت نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایک تقریب ہے۔ یہاں خدا کے لوگ رہتے ہیں، جشن مناتے ہیں اور ایک ساتھ بڑھتے ہیں ۔
کلیسیا انفرادی اور مجعموعی طور پر ہمیں خدا میں ترقی کرنے اور ہماری زندگیوں کے لئے اس کے منصوبے کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جیسے ہم دوسروں پر دھیان دیتے ہیں تو ویسے ہی خدا کلیسیا کے زریعے کھوئے ہووں تک پہنچتا اور اپنی بادشاہت کو قائم کرتا ہے۔
کلیسیا خدا کے لوگ ہیں۔
پس اب تُم پردیسی اور مُسافر نہیں رہے بلکہ مُقدّسوں ٠کے ہم وطن اور خُدا کے گھرانے کے ہو گئے؟
خدا ہمیں کیسے بدلتا ہے جب ہم اس پر ایمان لاتے ہیں؟
اور اُسی نے بعض کو رسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مُبشِّر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔ تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں اور خِدمت گُذاری کا کام کِیا جائے اور مسِیح کا بدن ترقّی پائے۔ جب تک ہم سب کے سب خُدا کے بیٹے کے اِیمان اور اُس کی پہچان میں ایک نہ ہو جائیں اور کامِل اِنسان نہ بنیں یعنی مسِیح کے پُورے قَد کے اندازہ تک نہ پُہنچ جائیں۔ تاکہ ہم آگے کو بچّے نہ رہیں اور آدمِیوں کی بازِیگری اور مَکّاری کے سبب سے اُن کے گُمراہ کرنے والے منصُوبوں کی طرف ہر ایک تعلِیم کے جھوکے سے مَوجوں کی طرح اُچھلتے بہتے نہ پِھریں۔ بلکہ مُحبّت کے ساتھ سچّائی پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔ جِس سے سارا بدن ہر ایک جوڑ کی مدد سے پَیوستہ ہو کر اور گٹھ کر اُس تاثِیر کے مُوافِق جو بقدر ہر حِصّہ ہوتی ہے اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ مُحبّت میں اپنی ترقّی کرتا جائے۔
خدا کے لوگ کیسے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں؟
افسیوں 4:11-16 سے بھی، ہمارے اور کلیسیا کے لیے خُدا کا مقصد کیا ہے؟
چرچ کس لئے ہے؟
پس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لِیا اور اُسی روز تِین ہزار آدمِیوں کے قرِیب اُن میں مِل گئے۔
اور یہ رسُولوں سے تعلِیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے۔
اور ہر شخص پر خَوف چھا گیا اور بُہت سے عجِیب کام اور نِشان رسُولوں کے ذرِیعہ سے ظاہِر ہوتے تھے۔اور جو اِیمان لائے تھے وہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور سب چِیزوں میں شرِیک تھے۔
اور اپنا مال و اَسباب بیچ بیچ کر ہر ایک کی ضرُورت کے مُوافِق سب کو بانٹ دِیا کرتے تھے۔
اور ہر روز ایک دِل ہو کر ہَیکل میں جمع ہُؤا کرتے اور گھروں میں روٹی توڑ کر خُوشی اور سادہ دِلی سے کھانا کھایا کرتے تھے۔
اور خُدا کی حمد کرتے اور سب لوگوں کو عزِیز تھے اور جو نجات پاتے تھے اُن کو خُداوند ہر روز اُن میں مِلا دیتا تھا۔
ابتدائی چرچ کے بارے میں کیا خاص تھا؟
(کیا ہوا؟ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟)
ہمیں چرچ کی ضرورت ہے۔
اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جَیسا بعض لوگوں کا دستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصِیحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہُوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زِیادہ کِیا کرو۔
ہمیں چرچ کی ضرورت کیوں ہے؟
-خُدا کی حضُوری
اور اُس کے دِل کے بھید ظاہِر ہو جائیں گے۔ تب وہ مُنہ کے بل گِر کر خُدا کو سِجدہ کرے گا اور اِقرار کرے گا کہ بیشک خُدا تُم میں ہے۔
-خدا کی طاقت
کیونکہ خُدا کی بادشاہی باتوں پر نہیں بلکہ قُدرت پر مَوقُوف ہے۔
خدا کا فرمایا گیا کلام۔
جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔
خُدا کے لوگ
اور مُحبّت اور نیک کاموں کی ترغِیب دینے کے لِئے ایک دُوسرے کا لِحاظ رکھّیں۔ اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جَیسا بعض لوگوں کا دستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصِیحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہُوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زِیادہ کِیا کرو۔
اپنے دوست سے پوچھیں
- آپ چرچ کے بارے میں کس چیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں؟
- آپ اس چرچ کا حصہ کیوں ہیں؟
اطلاق
آپ کے خیال میں آپ چرچ کے ساتھ زیادہ پرعزم تعلقات قائم کرنے کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میں آپ کے خاندان کا حصہ ہوں. میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ مجھے اس چرچ کے ایک حصے کے طور پر برکت دے رہے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ مجھے اس چرچ کو برکت دینے اور اس کی ترقی میں مدد کرنے کے لئے استعمال کریں
اہم آیت
جِس سے سارا بدن ہر ایک جوڑ کی مدد سے پَیوستہ ہو کر اور گٹھ کر اُس تاثِیر کے مُوافِق جو بقدر ہر حِصّہ ہوتی ہے اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ مُحبّت میں اپنی ترقّی کرتا جائے۔