جب ہم گناہ سے مونہہ موڑے بغیر خُدا پر ایمان رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو اِس تعلق کا اختتام منافقت پر ہوتا ہے۔ جب ہم گناہ کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایمان سے خُدا کی طرف مڑے بغیر تو یہ ناکامی، مایوسی اور قانون پسندی پر ختم ہوتا ہے۔ توبہ ایسی تیاری ہے کہ ہم خدا کے لیے اپنے دلوں کی تیار کرتے ہیں۔ خدا پہلے ہمارے دل سے تمام بری چیزوں اور کوڑ کباڑ کو صاف کرتا ہے تا کہ وہ اچھے بیج بو سکے، جو اچھا پھل لائیں گے۔
توبہ کا پھل ضرور ہے
(19) اِس لِئے اَے اگرپّا بادشاہ! مَیں اُس آسمانی رویا کا نافرمان نہ ہُؤا۔
(20) بلکہ پہلے دمِشقِیوں کو پِھر یروشلِیم اور سارے مُلکِ یہُودیہ کے باشِندوں کو اور غَیر قَوموں کو سمجھاتا رہا کہ تَوبہ کریں اور خُدا کی طرف رجُوع لا کر تَوبہ کے مُوافِق کام کریں۔
کیا ہمیں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی کے ثبوت دیکھنے کے قابل ہونا چاہئے؟
کیسے؟
(18) اچّھا درخت بُرا پَھل نہیں لا سکتا نہ بُرا درخت اچّھا پَھل لا سکتا ہے۔
(19) جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔
(20) پس اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے۔
ہم اچھے درخت (شخص) کو کیسے پہچانیں گے؟
(7) مگر جب اُس نے بُہت سے فرِیسیِوں اور صدُوقِیوں کو بپتِسمہ کے لِئے اپنے پاس آتے دیکھا تو اُن سے کہا کہ اَے سانپ کے بچّو! تُم کو کِس نے جتا دِیا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟
(8) پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ۔
(9) اور اپنے دِلوں میں یہ کہنے کا خیال نہ کرو کہ ابرہاؔم ہمارا باپ ہے کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتّھروں سے ابرہاؔم کے لِئے اَولاد پَیدا کر سکتا ہے۔
کیا آپ کو توبہ کرنے اور اچھے پھل پیدا کرنے کی ضرورت ہے چاہے آپ ایک مسیحی خاندان میں پلے بڑھے ہوں؟
(8) کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔
(9) اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
(10) کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوؔع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔
ہمیں کیا کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ؟
یاد رکھیں، اچھے کام کرنے سے ہمیں نجات نہیں ملتی، بلکہ ہم بچائے گئے ہیں تا کہ ہم اچھے کام کریں۔
پہلا یوحنا 7:1
(7) لیکن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بیٹے یِسُوؔع کا خُون ہمیں تمام گُناہ سے پاک کرتا ہے۔
پہلا یوحنا 9:1
(9) اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔
روشنی میں چلنے کا کیا مطلب ہے؟
روشنی میں چلنے کا کیا نتیجہ ہے؟
(36) پِھر کِسی فریسی نے اُس سے درخواست کی کہ میرے ساتھ کھانا کھا۔ پس وہ اُس فریسی کے گھر جا کر کھانا کھانے بَیٹھا۔
(37) تو دیکھو ایک بدچلن عَورت جو اُس شہر کی تھی۔ یہ جان کر کہ وہ اُس فریسی کے گھر میں کھانا کھانے بَیٹھا ہے سنگِ مرمر کے عِطردان میں عِطر لائی۔
(38) اور اُس کے پاؤں کے پاس روتی ہُوئی پِیچھے کھڑی ہو کر اُس کے پاؤں آنسُوؤں سے بھگونے لگی اور اپنے سر کے بالوں سے اُن کو پونچھا اور اُس کے پاؤں بُہت چُومے اور اُن پر عِطر ڈالا۔
(39) 39 اُس کی دعوت کرنے والا فریسی یہ دیکھ کر اپنے جی میں کہنے لگا کہ اگر یہ شخص نبی ہوتا تو جانتا کہ جو اُسے چُھوتی ہے وہ کَون اور کَیسی عَورت ہے کیونکہ بدچلن ہے۔
یِسُوؔع نے جواب میں اُس سے کہا اَے شمعُوؔن مُجھے تُجھ سے کُچھ کہنا ہے۔ اُس نے کہا اَے اُستاد کہہ۔(40)
(41) کِسی ساہُوکار کے دو قرض دار تھے۔ ایک پانسَو دِینار کا دُوسرا پچاس کا۔
(42)جب اُن کے پاس ادا کرنے کو کُچھ نہ رہا تو اُس نے دونوں کو بخش دِیا۔ پس اُن میں سے کَون اُس سے زِیادہ مُحبّت رکھّے گا؟
(43) شمعُوؔن نے جواب میں کہا میری دانِست میں وہ جِسے اُس نے زِیادہ بخشا۔اُس نے اُس سے کہا تُو نے ٹِھیک فَیصلہ کِیا۔
(44) اور اُس عَورت کی طرف پِھر کر اُس نے شمعُوؔن سے کہا کیا تُو اِس عَورت کو دیکھتا ہے؟ مَیں تیرے گھر میں آیا۔ تُو نے میرے پاؤں دھونے کو پانی نہ دِیا مگر اِس نے میرے پاؤں آنسُوؤں سے بھگو دِئے اور اپنے بالوں سے پونچھے۔
(45) تُو نے مُجھ کو بوسہ نہ دِیا مگر اِس نے جب سے مَیں آیا ہُوں میرے پاؤں چُومنا نہ چھوڑا۔
(46) تُو نے میرے سر میں تیل نہ ڈالا مگر اِس نے میرے پاؤں پر عِطر ڈالا ہے۔
(47) اِسی لِئے مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ اِس کے گُناہ جو بُہت تھے مُعاف ہُوئے کیونکہ اِس نے بُہت محُبّت کی مگر جِس کے تھوڑے گُناہ مُعاف ہُوئے وہ تھوڑی محُبّت کرتا ہے
(48) اور اُس عَورت سے کہا تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے
(49)اِس پر وہ جو اُس کے ساتھ کھانا کھانے بَیٹھے تھے اپنے جی میں کہنے لگے کہ یہ کَون ہے جو گُناہ بھی مُعاف کرتا ہے؟
(50) مگر اُس نے عَورت سے کہا تیرے اِیمان نے تُجھے بچا لِیا ہے۔ سلامت چلی جا۔
یہ ضروری ہے کہ ہمارے دل میں خدا کے لیے شکر گزاری اور محبت ہو چاہے ہمارے بہت سے گناہ معاف ہو جائیں یا تھوڑے سے۔
آپ خدا کی معافی کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟
(22) مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔
(23) حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔
روح کس قسم کے پھل پیدا کرتی ہے؟
کس چیز سے توبہ؟
(19) اب جِسم کے کام تو ظاہِر ہیں یعنی حرام کاری۔ ناپاکی۔ شہوَت پرستی۔
(20) بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عداوتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرِقے۔ جُدائیاں۔ بِدعتیں۔
(21) بُغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ اور اَور اِن کی مانِند۔ اِن کی بابت تُمہیں پہلے سے کہے دیتا ہُوں جَیسا کہ پیشتر جتا چُکا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے۔
انتباہ (آگاہی) کیا ہے؟
(9) کیا تُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرام کار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے نہ بُت پرست نہ زِنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔
(10) نہ چور۔ نہ لالچی نہ شرابی۔ نہ گالِیاں بَکنے والے نہ ظالِم۔
(11) اور بعض تُم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یِسُوؔع مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راست باز بھی ٹھہرے۔
ہم کیسے دھوئے گئے، مقدس بنائے اور راستباز قرار پائے؟
پوچھیں
توبہ کرنے اور خدا سے معافی حاصل کرنے کے بعد سے آپ نے اپنی زندگی میں کس قسم کے پھل بڑھتے ہوئے دیکھے ہیں؟
اطلاق
- کیا آپ زیادہ پھل دار بننا چاہیں گے؟
- آپ اپنی زندگی میں ثمرات کو بڑھانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع، میں آج تیرے پاس کھلے دل کے ساتھ آیا ہوں۔ میں تمام گناہوں سے توبہ کرتا اور تیری بخشش کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں، اور یہ کہ تو میری مدد کرے گا کہ میں بدل سکوں اور زیادہ پھل لاوں۔
اہم آیت
پس اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے۔