فیصلہ چھانٹنے کا عمل ہے۔ جج کے لیے یونانی لفظ «کرینو» ہے، جس کا مطلب ہے، «الگ کرنا یا فرق کرنا، سزا دینا اور فیصلہ کرنا»۔ خدا لوگوں کو اِس بنا پر الگ کرئے گا اور اُن کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ اُنہوں نے یسوع کے لئے کیا ردعمل دکھایا ۔
پرانے عہد نامے میں فیصلے کی تصویر
(4) پِھر اُنہوں نے کوہِ ہور سے روانہ ہو کر بحرِ قُلزم کا راستہ لِیا تاکہ مُلکِ ادُوم کے باہر باہر گُھوم کر جائیں لیکن اُن لوگوں کی جان اُس راستہ سے عاجِز آ گئی۔
(5) اور لوگ خُدا کی اور مُوسیٰ کی شِکایت کر کے کہنے لگے کہ تُم کیوں ہم کو مِصر سے بیابان میں مَرنے کے لِئے لے آئے؟ یہاں تو نہ روٹی ہے نہ پانی اور ہمارا جی اِس نِکمّی خُوراک سے کراہِیّت کرتا ہے۔
(6) تب خُداوند نے اُن لوگوں میں جلانے والے سانپ بھیجے۔ اُنہوں نے لوگوں کو کاٹا اور بُہت سے اِسرائیلی مَر گئے۔
7 تب وہ لوگ مُوسیٰ کے پاس آ کر کہنے لگے کہ ہم نے گُناہ کِیا کیونکہ ہم نے خُداوند کی اور تیری شِکایت کی۔ سو تُو خُداوند سے دُعا کر کہ وہ اِن سانپوں کو ہم سے دُور کرے۔ چُنانچہ مُوسیٰ نے لوگوں کے لِئے دُعا کی۔
(8)تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ ایک جلانے والا سانپ بنا لے اور اُسے ایک بَلّی پر لٹکا دے اور جو سانپ کا ڈسا ہُؤا اُس پر نظر کرے گا وہ جِیتا بچے گا۔ چُنانچہ مُوسیٰ نے پِیتل کا ایک سانپ بنوا کر اُسے بَلّی پر لٹکا دِیا اور اَیسا ہُؤا کہ جِس جِس سانپ کے ڈسے ہُوئے آدمی نے اُس پِیتل کے سانپ پر نِگاہ کی وہ جِیتا بچ گیا۔(9)
کیا ہوا جب لوگ بے صبر ہو گئے اور خدا اور موسیٰ کے خلاف بولے؟
جب موسیٰ نے مدد کے لیے دعا کی تو کیا ہوا؟
ان لوگوں کے ساتھ کیا ہوا جنہوں نے کانسی (پیتل) کے سانپ کی طرف دیکھا؟
نوٹ: کانسی (پیتل) فیصلے کی علامت ہے،اور نجات کی بھی ۔
نئے عہد نامے میں فیصلے کی تصویر
رومیوں 23:3
(23) اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
رومیوں 23:6
(23) کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوؔع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
کیا ہم فیصلے کے مستحق ہیں؟
(14) اور جِس طرح مُوسیٰ نے سانپ کو بیابان میں اُونچے پر چڑھایا اُسی طرح ضرُور ہے کہ اِبنِ آدم بھی اُونچے پر چڑھایا جائے۔
(15) تاکہ جو کوئی اِیمان لائے اُس میں ہمیشہ کی زِندگی پائے۔
(16) کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔
(17) کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لِئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نجات پائے۔
(18) جو اُس پر اِیمان لاتا ہے اُس پر سزا کا حُکم نہیں ہوتا۔ جو اُس پر اِیمان نہیں لاتا اُس پر سزا کا حُکم ہو چُکا۔ اِس لِئے کہ وہ خُدا کے اِکلَوتے بیٹے کے نام پر اِیمان نہیں لایا۔
(19) اور سزا کے حُکم کا سبب یہ ہے کہ نُور دُنیا میں آیا ہے اور آدمِیوں نے تارِیکی کو نُور سے زِیادہ پسند کِیا۔ اِس لِئے کہ اُن کے کام بُرے تھے۔
(20) کیونکہ جو کوئی بدی کرتا ہے وہ نُور سے دُشمنی رکھتا ہے اور نُور کے پاس نہیں آتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اُس کے کاموں پر ملامت کی جائے۔
(21) مگر جو سچّائی پر عمل کرتا ہے وہ نُور کے پاس آتا ہے تاکہ اُس کے کام ظاہِر ہوں کہ وہ خُدا میں کِئے گئے ہیں۔
جب ہم صلیب پر یسوع کے کام کو دیکھتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
جج کون بنے گا؟
یوحنا 22:5
(22) تاکہ سب لوگ بیٹے کی عِزّت کریں جِس طرح باپ کی عِزّت کرتے ہیں۔ جو بیٹے کی عِزّت نہیں کرتا وہ باپ کی جِس نے اُسے بھیجا عِزّت نہیں کرتا۔
اعمال 31:17
(31)کیونکہ اُس نے ایک دِن ٹھہرایا ہے جِس میں وہ راستی سے دُنیا کی عدالت اُس آدمی کی معرفت کرے گا جِسے اُس نے مُقرّر کِیا ہے اور اُسے مُردوں میں سے جِلا کر یہ بات سب پر ثابِت کر دی ہے۔
فیصلے کا عمل کیا ہے؟
عبرانیوں 13:4
(13) اور اُس سے مخلُوقات کی کوئی چِیز چِھپی نہیں بلکہ جِس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چِیزیں کھلی اور بے پردہ ہیں۔
امثال 11:15
(11) جب پاتال اور جہنّم خُداوند کے حضُور کُھلے ہیں تو بنی آدم کے دِل کا کیا ذِکر؟
خدا کا فیصلہ عدالتوں جیسا کیوں نہیں ہے؟
کیا فیصلہ درست اور منصفانہ ہوگا؟
(13) خُداوند کے حضُور۔ کیونکہ وہ آ رہا ہے۔ وہ زمِین کی عدالت کرنے کو آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور اپنی سچّائی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔
درج ذیل آیات کو پڑھیں اور عمل کے اہم پہلوؤں کو نام دیں۔
رومیوں 11:2
(11) کیونکہ خُدا کے ہاں کِسی کی طرف داری نہیں۔
مکاشفہ 12:20
(12) پِھر مَیں نے چھوٹے بڑے سب مُردوں کو اُس تخت کے سامنے کھڑے ہُوئے دیکھا اور کِتابیں کھولی گئِیں۔ پِھر ایک اَور کِتاب کھولی گئی یعنی کِتابِ حیات اور جِس طرح اُن کِتابوں میں لِکھا ہُؤا تھا اُن کے اَعمال کے مُطابِق مُردوں کا اِنصاف کِیا گیا۔
کیا یہ درست ہے؟
(16)جِس روز خُدا میری خُوشخبری کے مُطابِق یِسُوؔع مسِیح کی معرفت آدمِیوں کی پوشِیدہ باتوں کا اِنصاف کرے گا۔
پیغام یاخوش خبری کیا ہے؟
(2) کیونکہ اُس کے فَیصلے راست اور دُرست ہیں اِس لِئے کہ اُس نے اُس بڑی کسبی کا اِنصاف کِیا جِس نے اپنی حرام کاری سے دُنیا کو خراب کِیا تھا اور اُس سے اپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لِیا۔
کیا یہ درست ہے؟
(12) پِھر مَیں نے چھوٹے بڑے سب مُردوں کو اُس تخت کے سامنے کھڑے ہُوئے دیکھا اور کِتابیں کھولی گئِیں۔ پِھر ایک اَور کِتاب کھولی گئی یعنی کِتابِ حیات اور جِس طرح اُن کِتابوں میں لِکھا ہُؤا تھا اُن کے اَعمال کے مُطابِق مُردوں کا اِنصاف کِیا گیا۔
اُن کا فیصلہ کس کے مطابق کیا گیا؟
(36) اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو نِکمّی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اُس کا حِساب دیں گے۔
کیا یہ با لکل ایسے ہو گا؟
واعظ 13:12-14
(13) اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔
(14)کیونکہ خُدا ہر ایک فِعل کو ہر ایک پوشِیدہ چِیز کے ساتھ خواہ بھلی ہو خواہ بُری عدالت میں لائے
رومیوں 16:2
(16) جِس روز خُدا میری خُوشخبری کے مُطابِق یِسُوؔع مسِیح کی معرفت آدمِیوں کی پوشِیدہ باتوں کا اِنصاف کرے گا۔
پوشیدہ باتوں کا کیا ہو گا؟
پوچھیں
کیا آپ کے پاس فیصلے کے عمل کے بارے میں کوئی اور سوالات ہیں؟
اطلاق
یہ سچائیاں کیوں اہم ہیں؟
مندرجہ ذیل آیت کیسے میرے جینے کی وجہ ہونی چاہئے؟
(22) پس خُدا کی مِہربانی اور سختی کو دیکھ۔ سختی اُن پر جو گِر گئے ہیں اور خُدا کی مِہربانی تُجھ پر بشرطیکہ تُو اُس مِہربانی پر قائِم رہے ورنہ تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔
نمونے کی دعا
خداوند یسوع، صلیب پر تیرے کام کے لیے تیرا شکریہ۔ میں اپنی نجات کے لیے تیری طرف دیکھتا ہوں۔ ایک شکر گزار زندگی گزارنے میں میری مدد کر۔ میں یہاں زمین پر با مقصد تیاری کر سکوں تا کہ ابدیت میں تیرے ساتھ رہ سکوں۔
اہم آیت
جِس روز خُدا میری خُوشخبری کے مُطابِق یِسُوؔع مسِیح کی معرفت آدمِیوں کی پوشِیدہ باتوں کا اِنصاف کرے گا۔