ایمان کا اظہار
بپتسمہ لینے کا مطلب ہے پانی میں ڈوب جانا۔ کلام مقدس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگوں نے پانی کا بپتسمہ لیا، یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ اُن کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔ مسیحیوں کو بپتسمہ دیا جاتا ہے جو کہ مسیح کے ساتھ فرمانبرداری کا ایک قدم ہے تا کہ وہ لوگوں کے سامنے ظاہر کر سکیں کہ وہ یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں۔
کلام مقدس میں بپتسمہ
(13) اُس وقت یِسُوؔع گلِیل سے یَردن کے کنارے یُوحنّا کے پاس اُس سے بپتِسمہ لینے آیا۔
(14) مگر یُوحنّا یہ کہہ کر اُسے منع کرنے لگا کہ مَیں آپ تُجھ سے بپتِسمہ لینے کا مُحتاج ہُوں اور تُو میرے پاس آیا ہے؟
(15)یِسُوؔع نے جواب میں اُس سے کہا اب تُو ہونے ہی دے کیونکہ ہمیں اِسی طرح ساری راست بازی پُوری کرنا مُناسِب ہے۔ اِس پر اُس نے ہونے دِیا۔
(16) اور یِسُوؔع بپتِسمہ لے کر فی الفَور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُس کے لِئے آسمان کُھل گیا اور اُس نے خُدا کے رُوح کو کبُوتر کی مانِند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔
(17) ۔ اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے مَیں خُوش ہُوں۔
یسوع نے کیوں بپتسمہ لینے کے لئے کہا؟
جب یسوع نے بپتسمہ لیا تو کیا ہوا؟
(31) اُنہوں نے کہا خُداوند یِسُوع پر اِیمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔
(32) اور اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے سب گھر والوں کو خُداوند کا کلام سُنایا
(33) اور اُس نے رات کو اُسی گھڑی اُنہیں لے جا کر اُن کے زخم دھوئے اور اُسی وقت اپنے سب لوگوں سمیت بپتِسمہ لِیا۔
بپتسمہ کس کے لئے ہے؟
بپتسمہ کا مطلب کیا ہے؟
(4) پس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں۔
(5)کیونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہت سے اُس کے ساتھ پَیوستہ ہو گئے تو بیشک اُس کے جی اُٹھنے کی مُشابہت سے بھی اُس کے ساتھ پَیوستہ ہوں گے۔
(6)چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانِیّت اُس کے ساتھ اِس لِئے مصلُوب کی گئی کہ گُناہ کا بدن بے کار ہو جائے تاکہ ہم آگے کو گُناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔
(7) کیونکہ جو مُؤا وہ گُناہ سے بری ہُؤا۔
(8) پس جب ہم مسِیح کے ساتھ مُوئے تو ہمیں یقِین ہے کہ اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
جب ہم بپتسمہ لیتے ہیں توکیا ہوتا ہے؟ یہ کیا ظاہر کرتا ہے؟
بپتسمہ لینے کا حکم
ہمیں کیوں بپتسمہ لینے کا حکم دیا گیا ہے؟
(19) پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
(20) اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
(38) پطرؔس نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوؔع مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔
(8) اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کوئی آدمِیوں کے سامنے میرا اِقرار کرے اِبنِ آدم بھی خُدا کے فرِشتوں کے سامنے اُس کا اِقرار کرے گا۔
بپتسمہ کی برکات
(11) اُسی میں تُمہارا اَیسا خَتنہ ہُؤا جو ہاتھ سے نہیں ہوتا یعنی مسِیح کا خَتنہ جِس سے جِسمانی بدن اُتارا جاتا ہے۔
(12) اور اُسی کے ساتھ بپتِسمہ میں دفن ہُوئے اور اِس میں خُدا کی قُوّت پر اِیمان لا کر جِس نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا اُس کے ساتھ جی بھی اُٹھے۔
(13) اور اُس نے تُمہیں بھی جو اپنے قصُوروں اور جِسم کی نامختُونی کے سبب سے مُردہ تھے اُس کے ساتھ زِندہ کِیا اور ہمارے سب قصُور مُعاف کِئے۔
(14) اور حُکموں کی وہ دستاوِیز مِٹا ڈالی جو ہمارے نام پر اور ہمارے خِلاف تھی اور اُس کو صلِیب پر کِیلوں سے جَڑ کر سامنے سے ہٹا دِیا۔
(15) ۔ اُس نے حُکُومتوں اور اِختیاروں کو اپنے اُوپر سے اُتار کر اُن کا برملا تماشا بنایا اور صلِیب کے سبب سے اُن پر فتح یابی کا شادِیانہ بجایا۔
آپ خوشی منا سکتے ہیں کہ خدا نے آپ کو گناہ سے آزاد کیا اور آپ کو یسوع میں نئی زندگی اور فتح ملی ہے۔
متی 32:10
(32) پس جو کوئی آدمِیوں کے سامنے میرا اِقرار کرے گا مَیں بھی اپنے باپ کے سامنے جو آسمان پر ہے اُس کا اِقرار کرُوں گا۔
رومیوں 9:10-13
(9) کہ اگر تُو اپنی زُبان سے یِسُوؔع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نجات پائے گا۔
(10) کیونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔
(11) چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔
(12) کیونکہ یہُودِیوں اور یُونانیوں میں کُچھ فرق نہیں اِس لِئے کہ وُہی سب کا خُداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لِئے فیّاض ہے۔
(13) کیونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔
ایمان کا یہ عوامی اعلان آپ کو کیسے برکت دیتا ہے؟
اپنے دوست سے پوچھیں
مہربانی سے اپنے بپتسمہ کے بارے میں بتائیں ۔ آپ نے کیوں کب اور کیسے بپتسمہ لیا تھا؟
کیا پانی کے بپتسمہ کے متعلق آپ کا کوئی اور سوال ہے؟
اطلاق
اگر آپ یسوع پر ایمان رکھتے ہیں لیکن ابھی تک بپتسمہ نہیں لیا تو یقینی بنائیں کہ آپ بپتسمہ لیں۔
نمونے کی دُعا
خداوند یسوع ، براہ کرم بپتسمہ کے معنی کو سمجھنے میں میری مدد کر اور بپتسمہ لینے کے بارے میں اچھا فیصلہ کرنے میں میری مدد کر۔
اہم آیت
پس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں۔