اُس وقت رُوح یِسُوؔع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلِیس سے آزمایا جائے۔ اور چالِیس دِن اور چالِیس رات فاقہ کر کے آخِر کو اُسے بُھوک لگی۔ اور آزمانے والے نے پاس آ کر اُس سے کہا اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتّھر روٹِیاں بن جائیں۔
اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
تب اِبلِیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئِیں نِیچے گِرا دے کیونکہ لِکھا ہے کہ
وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حُکم دے گا
اور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے
اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھر سے ٹھیس لگے۔
یِسُوؔع نے اُس سے کہا یہ بھی لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزمایش نہ کر۔
پِھر اِبلِیس اُسے ایک بُہت اُونچے پہاڑ پر لے گیا اور دُنیا کی سب سلطنتیں اور اُن کی شان و شوکت اُسے دِکھائی۔ اور اُس سے کہا اگر تُو جُھک کر مُجھے سِجدہ کرے تو یہ سب کُچھ تُجھے دے دُوں گا۔
یِسُوؔع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کیونکہ لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔
تب اِبلِیس اُس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو آ کر اُس کی خِدمت کرنے لگے۔
متی 4: 1-11 میں ہم پڑھ سکتے ہیں کہ شیطان نے یسوع کی شناخت کو کیسے چیلنج کیا۔ جب بھی شیطان نے کوشش کی، یسوع نے اپنی شناخت کے بارے میں سچائی کا دفاع کرنے کے لیے خدا کے کلام کا استعمال کیا۔ ہماری شناختوں کو اسی طرح چیلنج کیا جائے گا، اور یسوع کی طرح، ہمیں خدا کے کلام کو جاننا اور استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس میں ہماری شناخت کی سچائی کا دفاع کیا جا سکے۔
میں قبول کر لیا گیا ہوں
بات چیت۔ قبولیت کا مسئلہ اتنا اہم کیوں ہے؟
آیات کو پڑھیں اور ”میں “کے بیانات بنائیں۔
آیت کو پڑھیں اِسے اپنے بیانات بنائیں۔
لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔
اب سے مَیں تُمہیں نَوکر نہ کہُوں گا کیونکہ نَوکر نہیں جانتا کہ اُس کا مالِک کیا کرتا ہے بلکہ تُمہیں مَیں نے دوست کہا ہے۔ اِس لِئے کہ جو باتیں مَیں نے اپنے باپ سے سُنِیں وہ سب تُم کو بتا دِیں۔
پس جب ہم اِیمان سے راست باز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یِسُوؔع مسِیح کے وسِیلہ سے صُلح رکھّیں
کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارا بدن رُوحُ القُدس کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُؤا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہیں۔ کیونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ پس اپنے بدن سے خُدا کا جلال ظاہِر کرو۔
اسی طرح تُم مِل کر مسِیح کا بدن ہو اور فرداً فرداً اعضا ہو۔
اور اُس نے اپنی مرضی کے نیک اِرادہ کے مُوافِق ہمیں اپنے لِئے پیشتر سے مُقرّر کِیا کہ یِسُوؔع مسِیح کے وسِیلہ سے اُس کے لے پالک بیٹے ہوں۔
جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے
اور تُم اُسی میں معمُور ہو گئے ہو جو ساری حُکُومت اور اِختیار کا سر ہے۔
آپ کے لیے کون سی آیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے؟
میں محفوظ ہوں
بات چیت کریں۔ عدم تحفظ ہماری زندگیوں کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟
آیت کو پڑھیں اِسے اپنے بیانات بنائیں۔
پَس اَب جو مسِیح یِسُوع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہِیں۔
کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَرِیعَت نے مسِیح یِسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَرِیعَت سے آزاد کردِیا۔
اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے محبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
پَس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں ؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟
کَون ہم کو مسِیح کی محبّت سے جُدا کرے گا ؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پن یا خطرہ یا تلوار ؟۔
اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شُرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔
پَس اَب تُم پردیسی اور مُسافِر نہِیں رہے بلکہ مُقدّسوں کے ہم وطن اور خُدا کے گھرانے کے ہوگئے۔
پَس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔
ہم جانتے ہیں کہ جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ گُناہ نہِیں کرتا بلکہ اُس کی حِفاظت وہ کرتا ہے جو خُدا سے پَیدا ہُؤا اور وہ شرِیر اُسے چھُونے نہِیں پاتا۔
آپ کے لیے کون سی آیت خاص ہے؟ کیوں؟
میں اہم ہوں
بات چیت کریں۔ ہمارے لیے اہم محسوس کرنا کیوں ضروری ہے؟
آیت کو پڑھیں اِسے اپنے بیانات بنائیں۔
تُم زمِین کے نمک ہو لیکِن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پھِر وہ کِسی کام کا نہِیں سِوا اِس کے کہ باہِر پھینکا جائے اور آدمِیوں کے پاؤں کے نِیچے رَوندا جائے۔
تُم دُنیا کے نُور ہو جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھِپ نہِیں سکتا۔
انگُور کا حقِیقی درخت مَیں ہُوں اور میرا باپ باغبان ہے۔ جو ڈالی مُجھ میں ہے اور پَھل نہیں لاتی اُسے وہ کاٹ ڈالتا ہے اور جو پَھل لاتی ہے اُسے چھانٹتا ہے تاکہ زِیادہ پَھل لائے۔ اب تُم اُس کلام کے سبب سے جو مَیں نے تُم سے کِیا پاک ہو۔ تُم مُجھ میں قائِم رہو اور مَیں تُم میں۔ جِس طرح ڈالی اگر انگُور کے درخت میں قائِم نہ رہے تو اپنے آپ سے پَھل نہیں لا سکتی اُسی طرح تُم بھی اگر مُجھ میں قائِم نہ رہو تو پَھل نہیں لا سکتے۔
مَیں انگُور کا درخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بُہت پَھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔
تُم نے مُجھے نہِیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرر کِیا کہ جا کر پھَل لاؤ اور تُمہارا پھَل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔
لیکِن جب رُوح اُلقدس تُم پر نازِل ہوگا تو تُم قُوّت پاو گے اور یروشلِیم اور تمام یہوُدیہ اور سامریہ میں بلکہ زمِین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے ۔
اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔ اور سب چِیزیں خُدا کی طرف سے ہیں جِس نے مسِیح کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ ہمارا میل مِلاپ کر لِیا اور میل مِلاپ کی خِدمت ہمارے سپُرد کی۔
اور مسِیح یِسُوع میں شامِل کر کے اُس کے ساتھ جِلایا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ بِٹھایا۔
کِیُونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔
آج کون سی آیت آپ کو متاثر کرتی ہے؟
اپنے دوست سے پوچھیں
کیا آپ ایک کہانی بتا سکتے ہیں کہ کس طرح ان آیات میں سے ایک نے آپ کی زندگی بدلی ہے؟
اطلاق
ان سچائیوں سے، ہم اپنے آپ پر زیادہ اعتماد کیسے کر سکتے ہیں؟
ہم اپنے آپ کو کیسے بدل سکتے ہیں؟
نمونے کی دعا
خداوند یسوع، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ایک نیا شخص بنایا۔میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھےقبول کیا، مَیں آپ میں محفوظ ہوں اور آپ میں میری زندگی اہم ہے! مجھے یقین ہے کہ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوں۔ شکریہ!
اہم آیت
یاد کرنے کے لیے اس مطالعے سے اپنے لیے ایک یا زیادہ آیات کا انتخاب کریں۔