ہم محبت کرتے ہیں کیونکہ خُدا نے پہلے ہم سے محبت کی اور اُس نے یسوع کو دنیا میں بھیج کر اِس کا اظہار کیا تا کہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہمیں نئی زندگی دے۔ (پہلا یوحنا 16:4, یوحنا 16:3).
پہلا یوحنا 16:4
(16) مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔
یوحنا 16:3
(16) کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔
حمد اور عبادت خدا کے لیے ہماری محبت کے اظہار کے طریقے ہیں۔ ہم یسوع کی سچائی اور جو کچھ اُس نے ہمارے لئے کیا دوسروں سامنے بیان کرنے کے ذریعے بھی اپنی محبت ظاہر کر سکتے ہیں۔یہ چیزیں ہمارے طرز زندگی کا حصہ ہونی چاہیے۔
گواہی دینا
(8) اور وہ کُود کر کھڑا ہو گیا اور چلنے پِھرنے لگا اور چلتا اور کُودتا اور خُدا کی حمد کرتا ہُؤا اُن کے ساتھ ہَیکل میں گیا۔
(9) اور سب لوگوں نے اُسے چلتے پِھرتے اور خُدا کی حمد کرتے دیکھ کر۔
(10)اُس کو پہچانا کہ یہ وُہی ہے جو ہَیکل کے خُوب صُورت دروازہ پر بَیٹھا بِھیک مانگا کرتا تھا اور اُس ماجرے سے جو اُس پر واقِع ہُؤا تھا بُہت دَنگ اور حَیران ہُوئے۔
جب وہ آدمی صحت یاب ہوا تو اُس نے کیا کیا؟
اس نے دوسروں پر کیا اثر چھوڑا ؟
(16)کیونکہ مَیں اِنجِیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لِئے کہ وہ ہر ایک اِیمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پِھر یُونانی کے واسطے نجات کے لِئے خُدا کی قُدرت ہے۔
خوشخبری کے بارے میں ہمارا رویہ کیا ہونا چاہیے؟
خدا کا کلام کیا پورا کر سکتا ہے؟
عبادت اور حمد
درج ذیل آیات کو پڑھیں اور جواب دیں۔ ہم کس کی عبادت کرتے ہیں؟ ہم عبادت کیسے کر سکتے ہیں؟
(2) خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔ گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔
(12) چُنانچہ وہ فرماتا ہے کہ تیرا نام مَیں اپنے بھائِیوں سے بیان کرُوں گا۔کلِیسیا میں تیری حمد کے گِیت گاؤُں گا۔
(1) اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو۔حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔
(2) مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔ اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔
پُر جوش طرز زندگی
اپنے پورے بدن کے ساتھ عبادت کریں۔ : A
درج ذیل آیات کو پڑھیں اور جواب دیں۔ ہم اپنے بدن کے ساتھ کیسے عبادت کر سکتے ہیں؟
(2)مَقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارک کہو۔
(10) سو مُوسیٰ کے حُکم کے مُطابِق یشُوع عمالِیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰ اور ہارُوؔن اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے۔
(11) اور جب تک مُوسیٰ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالِب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غالِب ہوتے تھے۔
(12) اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتّھر لے کر مُوسیٰ کے نِیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بَیٹھ گیا اور ہارُون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُس کے ہاتھوں کو سنبھالے رہے۔ تب اُس کے ہاتھ آفتاب کے غرُوب ہونے تک مضبُوطی سے اُٹھے رہے۔
(13) اور یشُوع نے عمالیق اور اُس کے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شکست دی۔
(8) پس مَیں چاہتا ہُوں کہ مَرد ہر جگہ بغَیر غُصّہ اور تکرار کے پاک ہاتھوں کو اُٹھا کر دُعا کِیا کریں۔
(30) آنکھوں کا نُور دِل کو خُوش کرتا ہے اور خُوشخبری ہڈِّیوں میں فربہی پَیدا کرتی ہے۔
خدا کی اطاعت: B
(18) یِسُوؔع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختِیار مُجھے دِیا گیا ہے۔
(19)پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
(20) اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
یسوع کے شاگردوں کے طور پر، ہمیں کیا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے؟
آج ہم اپنی زندگی میں یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
(1) پس اَے بھائِیو۔ مَیں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اپنے بدن اَیسی قُربانی ہونے کے لِئے نذر کرو جو زِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندِیدہ ہو۔ یِہی تُمہاری معقُول عِبادت ہے۔
(2) اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔
ہمیں کیسے رہنا چاہئے؟
دوست سے پوچھیں
آپ عبادت، حمد اور گواہی دینے کو اپنے طرز زندگی کا حصہ کیسے بنا رہے ہیں؟
اطلاق
آپ اِس ہفتے یسوع کی سچائی اور زندگی کے بارے میں کس کو بتا سکتے ہیں؟
اُس دوست، خاندان کے رکن یا ساتھی کارکن سے ملنے کے لیے وقت نکالیں، اور جو خدا آپ کی زندگی میں کیا کر رہا ہے اس کے بارے میں بتائیں۔
نمونے کی دعا
اے خدا تو بھلا خدا ہے۔ تو تعریف اور عبادت کے لائق ہے۔ تیرا شکریہ، مجھے ایسی جگہوں پر ڈالنے کے لیے جہاں میں دوسروں تک پہنچ سکوں اور شیئر کر سکوں۔
اہم آیت
کیونکہ مَیں اِنجِیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لِئے کہ وہ ہر ایک اِیمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پِھر یُونانی کے واسطے نجات کے لِئے خُدا کی قُدرت ہے۔